You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ رَبِيعَةَ يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي الْحَبِيبُ الْأَمِينُ أَمَّا هُوَ إِلَيَّ فَحَبِيبٌ وَأَمَّا هُوَ عِنْدِي فَأَمِينٌ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَةً أَوْ ثَمَانِيَةً أَوْ تِسْعَةً فَقَالَ أَلَا تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُنَّا حَدِيثَ عَهْدٍ بِبَيْعَةٍ قُلْنَا قَدْ بَايَعْنَاكَ حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا فَبَسَطْنَا أَيْدِيَنَا فَبَايَعْنَاهُ فَقَالَ قَائِلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا قَدْ بَايَعْنَاكَ فَعَلَامَ نُبَايِعُكَ قَالَ أَنْ تَعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَتُصَلُّوا الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ وَتَسْمَعُوا وَتُطِيعُوا وَأَسَرَّ كَلِمَةً خَفِيَّةً قَالَ وَلَا تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا قَالَ فَلَقَدْ كَانَ بَعْضُ أُولَئِكَ النَّفَرِ يَسْقُطُ سَوْطُهُ فَمَا يَسْأَلُ أَحَدًا أَنْ يُنَاوِلَهُ إِيَّاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد حَدِيثُ هِشَامٍ لَمْ يَرْوِهِ إِلَّا سَعِيدٌ
Awf bin Malik said: We were with Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم, seven or eight or nine. He said: Do you take the oath of allegiance to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم, and we shortly took the oath of allegiance. We said: we have already taken the oath of allegiance to you. He repeated the same words three times. We then stretched our hands and took the oath of allegiance to him. A man (or us) said: We took the oath of allegiance to you; now on what should we take the oath of allegiance, Messenger of Allah ? He replied: That you should worship Allah, do not associate anything with Him, offer five times prayer, listen and obey. He uttered a word quietly: And do not beg from the people. When the whip fell on the ground, none of that group asked anyone to pick up the whip for him. Abu Dawud said: The version of Hisham was not narrated by anyone except Saeed.
جناب ابومسلم خولانی سے مروی ہے کہ مجھے ایک حبیب ( پیارے ) اور امین شخص نے حدیث بیان کی ۔ وہ میرے محبوب اور میرے نزدیک امین ہیں ( یعنی ) سیدنا عوف بن مالک ؓ ، وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں سات یا آٹھ یا نو افراد تھے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا ” کیا تم اللہ کے رسول سے بیعت نہیں کر لیتے ؟ “ حالانکہ ابھی ہم تازہ تازہ بیعت کر چکے تھے ۔ ہم نے کہا : ہم بیعت کر چکے ہیں ، مگر آپ نے اپنی بات تین بار دہرائی ۔ تو ہم نے اپنے ہاتھ بڑھا دیے اور آپ سے بیعت کی ۔ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم ( اس سے پہلے ) آپ سے بیعت کر چکے ہیں تو اب کس بات پر بیعت کریں ؟ آپ نے فرمایا ” ( اس بات پر کہ ) اللہ ہی کی عبادت کرو گے ، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں کرو گے ، پانچوں نمازیں ادا کرو گے اور ( احکام شریعت اور حکام کی بات ) سنو گے اور مانو گے ۔ “ اور ایک بات آہستہ سے فرمائی ” لوگوں سے کچھ نہیں مانگو گے ۔ “ بیان کیا کہ پھر ان لوگوں کا حال یہ تھا کہ اگر کسی کی کوئی چھڑی بھی گر جاتی تو وہ کسی اور کو یہ نہ کہتا تھا کہ یہ اٹھا کر مجھے دے دو ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں ہشام کی حدیث کو سعید کے سوا کسی اور نے روایت نہیں کیا ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزکاة ۳۵ (۱۰۴۳)، سنن النسائی/الصلاة ۵ (۴۶۱)، سنن ابن ماجہ/الجہاد ۴۱ (۲۸۶۸)، ( تحفة الأشراف: ۱۰۹۱۹)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۶/۲۷) (صحیح)