You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَا وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ وَقَالَ أَحَدُهُمَا وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ وَقَالَ أَحَدُهُمَا أَلَمْلَمَ قَالَ فَهُنَّ لَهُمْ وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِنَّ مِمَّنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ وَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ مِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ قَالَ وَكَذَلِكَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ يُهِلُّونَ مِنْهَا
Ibn Abbas and Tawus reported: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم appointed places for putting on Ihram and narrated the rest of the tradition to the same effect (as mentioned above). One of them said and Yalamlam for the people of Yemen. The other narrator said Alamlam. These (places for Ihram) are appointed for these regions and for people of other regions who come to them intending to perform Hajj and Umrah. The place where those who live nearer to Makkah should put on Ihram from where they start and so on up to the inhabitants of Makkah itself who put on Ihram in it. This is the version of Ibn Tawus.
حماد ، عمرو بن دینار سے ، وہ طاؤس سے ، وہ ابن عباس ؓ سے اور ابن طاؤس ( عبداللہ ) اپنے باپ طاؤس سے ( وہ ابن عباس ؓ سے ) روایت کرتے ہیں کہ ان دونوں ( عمرو بن دینار اور عبداللہ بن طاؤس ) نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے میقات ( مقامات احرام ) مقرر فرمائے تھے ۔ ان دونوں میں سے ایک نے کہا کہ اہل یمن کے لیے یلملم اور دوسرے نے کہا العلم ۔ آپ نے فرمایا ” یہ مقامات ان ( مذکورہ ) جگہوں کے رہنے والوں کے لیے ہیں اور دوسری جگہوں کے ان لوگوں کے لیے بھی جو یہاں سے گزریں جو کہ حج اور عمرہ کی نیت رکھتے ہوں اور جو ان سے ورے ( مکہ کی جانب ) مقیم ہوں ۔ “ ابن طاؤس نے کہا : وہ وہیں سے احرام باندھیں جہاں سے وہ سفر شروع کریں حتیٰ کہ اہل مکہ اپنے شہر اور گھر ہی سے احرام باندھ کر نکلیں ۔
وضاحت: ۱؎ : معلوم ہوا کہ حاجی یا معتمر اگر مکہ یا مذکورہ مواقیت کے اندر رہتا ہو تو اس کا حکم عام لوگوں سے مختلف ہے اس کے لئے میقات پر جانا ضروری نہیں بلکہ اپنے گھر سے نکلتے وقت ہی احرام باندھ لینا اس کے لئے کافی ہو گا۔