You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ قَالَ سَمِعْتُ عَطَاءً أَخْبَرَنَا صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ وَعَلَيْهِ أَثَرُ خَلُوقٍ أَوْ قَالَ صُفْرَةٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي عُمْرَتِي فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَحْيَ فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ الْعُمْرَةِ قَالَ اغْسِلْ عَنْكَ أَثَرَ الْخَلُوقِ أَوْ قَالَ أَثَرَ الصُّفْرَةِ وَاخْلَعْ الْجُبَّةَ عَنْكَ وَاصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ مَا صَنَعْتَ فِي حَجَّتِك
Narrated Yala ibn Umayyah: A man came to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم when he was at al-Ji'ranah. He was wearing perfume or the mark of saffron was on him and he was wearing a tunic. He said: Messenger of Allah, what do you command me to do while performing my Umrah. In the meantime, Allah, the Exalted, sent a revelation to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم. When he (the Prophet) came to himself gradually, he asked: Where is the man who asking about Umrah? (When the man came) he (the Prophet) said: Wash the perfume which is on you, or he said: (Wash) the mark of saffron (the narrator is doubtful), take off the tunic, then do in your Umrah as you do in your hajj.
جناب صفوان اپنے والد یعلیٰ بن امیہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ مقام جعرانہ میں تھے اور اس آدمی پر خلوق خوشبو کا اثر تھا ( جو کہ زغفران وغیرہ سے بنی ہوتی ہے ) یا کہا زرد رنگ کی خوشبو تھی ۔ اور وہ جبہ پہنے ہوئے تھا ۔ اس نے کہا : اے اﷲ کے رسول ! آپ مجھے کیا ارشاد فرماتے ہیں کہ میں اپنے عمرے میں کیسے کروں ؟ تو اﷲ تبارک و تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ پر وحی نازل فرمائی ۔ جب آپ ﷺ سے یہ کیفیت دور ہوئی تو دریافت کیا : ” وہ عمرے کے متعلق پوچھنے والا کہاں ہے ؟ “ آپ ﷺ نے اس نے فرمایا ” خلوق خوشبو دھو ڈالو ۔ “ یا فرمایا ” زرد رنگ دھو ڈالو جبہ اتار دو اور اپنے عمرے میں وہی کچھ کرو جو تم اپنے حج میں کرتے ہو ۔ “
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج ۱۷ (۱۵۳۶) والعمرة ۱۰(۱۷۸۹)، وجزاء الصید ۱۹(۱۸۴۷)، والمغازي ۵۶ (۴۳۲۹)، وفضائل القرآن ۲ (۴۹۸۵)، صحیح مسلم/الحج ۱ (۱۱۸۰)، سنن الترمذی/الحج ۲۰(۸۳۶)، سنن النسائی/الحج ۲۹ (۲۶۶۹)، ۴۴ (۲۷۱۰)، (تحفة الأشراف: ۱۱۸۳۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۲۲۲، ۲۲۴) (صحیح)