You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُسَدَّدٌ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ الْحَجَبِيِّ حَدَّثَنِي خَالِي عَنْ أُمِّي صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ الَأسْلَمِيَّةَ تَقُولُ قُلْتُ لِعُثْمَانَ مَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَعَاكَ قَالَ قَالَ إِنِّي نَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ أَنْ تُخَمِّرَ الْقَرْنَيْنِ فَإِنَّهُ لَيْسَ يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ شَيْءٌ يَشْغَلُ الْمُصَلِّيَ قَالَ ابْنُ السَّرْحِ خَالِي مُسَافِعُ بْنُ شَيْبَةَ
Al-Aslamiyyah said: I said to Uthman ibn Talhah al-Hajabi): What did the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم say to you when he called you? He said: (The Prophet said: ) I forgot to order you to cover the two horns (of the lamb), for it is not advisable that there should be anything in the House (the Kabah) which diverts the attention of the man at prayer. Ibn as-Sarh said: The name of my maternal uncle is Musafi' ibn Shaybah.
منصور حجبی سے مروی ہے کہ مجھے میرے ماموں ( مسافع بن شیبہ ) نے میری والدہ صفیہ بنت شیبہ سے روایت کیا ، وہ کہتی ہیں کہ میں نے اسلمیہ سے سنا ، کہتی تھیں کہ میں نے عثمان ( بن طلحہ الحجبی ) سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نے جب تمہیں بلایا تھا تو کیا فرمایا تھا ؟ انہوں نے کہا : آپ ﷺ نے فرمایا تھا ” میں تجھے یہ کہنا بھول گیا تھا کہ دو سینگوں کو ڈھانپ دو ، بیت اللہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہیئے جو نمازی کو مشغول کرنے والی ہو ۔ “ ابن السرح نے اپنی سند میں «حدثني خالي» کے بعد «مسافع بن شيبة» کے نام کی تصریح کی ہے ۔
وضاحت: ۱؎ : عثمان سے مراد عثمان بن طلحہ حجبی رضی اللہ عنہ ہیں۔ ۲؎ : اس دنبہ کی سینگیں جس کو اسماعیل علیہ السلام کی جگہ پر ذبح کرنے کے لئے جبریل علیہ السلام لے آئے تھے۔