You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنِي أَبُو عَامِرٍ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ عَنِ الْحَسَنِ، حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ، قَالَ: كَانَتْ لِي أُخْتٌ تُخْطَبُ إِلَيَّ، فَأَتَانِي ابْنُ عَمٍّ لِي فَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ، ثُمَّ طَلَّقَهَا طَلَاقًا لَهُ رَجْعَةٌ، ثُمَّ تَرَكَهَا، حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، فَلَمَّا خُطِبَتْ إِلَيَّ أَتَانِي يَخْطُبُهَا، فَقُلْتُ: لَا وَاللَّهِ! لَا أُنْكِحُهَا أَبَدًا، قَالَ: فَفِيَّ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ:{وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ}[البقرة: 232] الْآيَةَ، قَالَ: فَكَفَّرْتُ، عَنْ يَمِينِي، فَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ .
Maqil bin Yasar said “I had a sister and I was asked to give her in marriage. My cousin came to me and I married to him. He then divorced her one revocable divorce. He abandoned her till her waiting period passed. When I was asked to give her in marriage, he again came to me and asked her in marriage. ” Thereupon I said o him “No, by Allaah, I will never marry her to you. Then the following verse was revealed about my case “And when ye have divorced women and they reach their term, place not difficulties in the way of their marrying their husbands. ”
سیدنا معقل بن یسار ؓ بیان کرتے ہیں کہ میری بہن تھی ‘ مجھے اس کے سلسلے میں پیغام آتے رہے ۔ میرا چچا زاد میرے پاس آیا تو میں نے اس کا نکاح اس سے کر دیا ۔ مگر اس نے طلاق دے دی رجعی طلاق ‘ پھر اسے چھوڑے رہا حتیٰ کہ اس کی عدت ختم ہو گئی ۔ پھر دوبارہ جب مجھے اس کے نکاح کے پیغام آئے تو وہ پھر میرے پاس اس کا پیغام لے کر آ گیا ۔ میں نے کہا : قسم اﷲ کی ! میں کبھی بھی تجھ سے اس کا نکاح نہیں کروں گا ۔ بیان کرتے ہیں کہ پھر میرے ہی بارے میں یہ آیت کریمہ نازل ہوئی «وإذا طلقتم النساء فبلغن أجلهن فلا تعضلوهن أن ينكحن أزواجهن *** » ” اور جب تم عورتوں کو طلاق دو ‘ پھر دو پوری کر لیں اپنی عدت ‘ تو نہ روکو انہیں اس سے کہ نکاح کر لیں اپنے ان ہی خاوندوں سے ‘ جبکہ وہ آپس میں راضی ہوں دستور کے موافق ۔ یہ نصیحت کہ جاتی ہے اسے جو تم میں سے اﷲ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ۔ یہ تمہارے لیے بہتر اور پاکیزہ ہے ۔ اور اﷲ جانتا ہے ‘ تم نہیں جانتے ۔ “ کہتے ہیں کہ پھر میں نے اپنی قسم کا کفارہ ادا کیا اور اس سے نکاح کر دیا ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/التفسیر ۴۰ (۴۵۲۹)، النکاح ۶۰ (۵۱۳۰)، الطلاق ۴۴ (۵۳۳۰، ۵۳۳۱)، سنن الترمذی/التفسیر ۳ (۲۹۸۱)، ( تحفة الأشراف: ۱۱۴۶۵)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری/ النکاح (۱۱۰۴۱) (صحیح)