You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ، فَمَاتَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَزَوَّجَهَا النَّجَاشِيُّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمْهَرَهَا عَنْهُ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، وَبَعَثَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ شُرَحْبِيلَ ابْنِ حَسَنَةَ. قَالَ أَبو دَاود: حَسَنَةُ هِيَ أُمُّهُ.
Urwah reported on the authority of Umm Habibah that she was married to Abdullah ibn Jahsh who died in Abyssinia, so the Negus married her to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم giving her on his behalf a dower of four thousand (dirhams). He sent her to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم with Shurahbil ibn Hasanah. Abu Dawud said: Hasanah is his mother.
ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ ؓا ( اپنے متعلق ) بیان کرتی ہیں کہ یہ پہلے عبیداللہ بن حجش کی زوجیت میں تھیں اور وہ حبشہ جا کر فوت ہو گیا تو نجاشی نے ان سے شادی نبی کریم ﷺ کے ساتھ کر دی اور اپنی طرف سے ان کو چار ہزار ( درہم ) مہر ادا کیا ۔ پھر انہیں شرجیل بن حسنہ ؓ کی معیت میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیج دیا ۔ امام ابوداؤد ؓ وضاحت فرماتے ہیں کہ شرجیل بن حسنہ میں ” حسنہ “ ان کی والدہ کا نام ہے ۔
وضاحت: ۱؎ : ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سب سے زیادہ انہیں کا مہر تھا، باقی ازاواج مطہرات اور صاحبزادیوں کا مہر حد سے حد پانچ سو درہم تک تھا، جیسا کہ حدیث نمبر (۲۱۰۵) میں گزرا۔ ۲؎ : یہ والد کے بجائے اپنی والدہ کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں۔