You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ قَزَعَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ: ذُكِرَ ذَلِكَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -يَعْنِي: الْعَزْلَ-، قَالَ: >فَلِمَ يَفْعَلُ أَحَدُكُمْ؟ -وَلَمْ يَقُلْ: فَلَا يَفْعَلْ أَحَدُكُمْ!-, فَإِنَّهُ لَيْسَتْ مِنْ نَفْسٍ مَخْلُوقَةٍ, إِلَّا اللَّهُ خَالِقُهَا. قَالَ أَبو دَاود: قَزَعَةُ مَوْلَى زِيَادٍ.
Abu Saeed reported “The people mentioned about withdrawing the penis before the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم. He said “Why one of you does so? He did not say “One of you should not do so”. Every soul that is to be born, Allaah will create it. Abu Dawud said “Qaza’ah is a client of Ziyad”
سیدناابوسعید ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے سامنے اس کا ذکر آیا یعنی عزل کا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا ” تم میں سے کوئی یہ کرتا ہی کیوں ہے ؟ “ آپ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا ” تم میں سے کوئی بھی یہ نہ کرے ۔ “ بلاشبہ جو جان پیدا ہونے والی ہے اللہ تعالیٰ اسے پیدا کر کے رہے گا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ راوی حدیث قزعہ یہ زیاد کا مولیٰ ہے ۔
وضاحت: ۱؎ : عضو تناسل کو عورت کی شرمگاہ سے باہر نکال کر منی گرانے کا نام عزل ہے۔ ۲؎ : اس سے مطلقاً عزل کی کراہت ثابت ہوتی ہے اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ آزاد عورت سے بغیر اس کے اذن کے مکروہ ہے اور لونڈیوں سے بغیر اذن کے بھی درست ہے۔