You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنِ الْأَجْلَحِ عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْخَلِيلِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ: إِنَّ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ أَتَوْا عَلِيًّا يَخْتَصِمُونَ إِلَيْهِ فِي وَلَدٍ، وَقَدْ وَقَعُوا عَلَى امْرَأَةٍ فِي طُهْرٍ وَاحِدٍ، فَقَالَ لِاثْنَيْنِ مِنْهُمَا: طِيبَا بِالْوَلَدِ لِهَذَا، فَغَلَيَا، ثُمَّ قَالَ لِاثْنَيْنِ: طِيبَا بِالْوَلَدِ لِهَذَا، فَغَلَيَا، ثُمَّ قَالَ لِاثْنَيْنِ: طِيبَا بِالْوَلَدِ لِهَذَا، فَغَلَيَا، فَقَالَ: أَنْتُمْ شُرَكَاءُ مُتَشَاكِسُونَ، إِنِّي مُقْرِعٌ بَيْنَكُمْ، فَمَنْ قُرِعَ فَلَهُ الْوَلَدُ، وَعَلَيْهِ لِصَاحِبَيْهِ ثُلُثَا الدِّيَةِ، فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ، فَجَعَلَهُ لِمَنْ قُرِعَ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى بَدَتْ أَضْرَاسُهُ- أَوْ: نَوَاجِذُهُ-.
Narrated Zayd ibn Arqam: I was sitting with the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم. A man came from the Yemen, and said: Three men from the people of the Yemen came to Ali, quarrelling about a child, asking him to give a decision. They had had sexual intercourse with a woman during a single state of purity. He said to two of them: Give this child to this man (the third person) with pleasure. But they (refused and) cried loudly. Again he said to two of them: Give the child to the man (the third person) willingly. But they (refused and) cried loudly. He then said: You are quarrelsome partners. I shall cast lots among you; he who receives the lot, will acquire the child, and he shall pay two-thirds of the blood-money to both his companions. He then cast lots among them, and gave the child to the one who received the lot. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم laughed so much that his canine or molar teeth appeared.
سیدنا زید بن ارقم ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا کہ یمن کا ایک آدمی آیا اور اس نے بتایا کہ تین یمنی سیدنا علی ؓ کے پاس آئے ۔ ان کا ایک بچے کے بارے میں تنازع تھا ۔ وہ تینوں کسی عورت پر ایک ہی طہر میں واقع ہوئے تھے ۔ سیدنا علی ؓ نے ان میں سے دو کہ کہا : اپنی خوشی سے اس تیسرے کے حق میں دست بردار ہو جاؤ ، تو وہ دونوں چیخ پڑے ( اور راضی نہ ہوئے ۔ ) پھر انہوں نے دوسرے دو آدمیوں سے کہا : اپنی خوشی سے اس تیسرے کے حق میں دست بردار ہو جاؤ ۔ تو وہ راضی نہ ہوئے ۔ پھر انہوں نے دوسرے دو آدمیوں سے کہا کہ اپنی خوشی سے اس تیسرے کے حق میں دست بردار ہو جاؤ ، تو انہوں نے بھی انکار کر دیا تو سیدنا علی ؓ نے کہا : تم باہم ضد رکھنے والے شریک ہو ۔ میں تمہارے درمیان قرعہ ڈالتا ہوں ، جس کے نام کا قرعہ نکل آیا بچہ اسی کا ہو گا اور اس پر واجب ہو گا کہ اپنے دوسرے ساتھیوں کو دیت کا تیسرا تیسرا حصہ ادا کرے ۔ چنانچہ انہوں نے ان میں قرعہ ڈالا اور بچہ اس کو دے دیا جس کے نام کا قرعہ نکلا ۔ اس پر رسول اللہ ﷺ ( بہت ) ہنسے حتیٰ کہ آپ ﷺ کی داڑھیں نمایاں ہو گئیں ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الطلاق ۵۰ (۳۵۱۹)، سنن ابن ماجہ/الأحکام ۲۰ (۲۳۴۸)، (تحفة الأشراف: ۳۶۶۹)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۴۷۳) (صحیح)