You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ، أَنَّ نَاسًا تَمَارَوْا عِنْدَهَا يَوْمَ عَرَفَةَ فِي صَوْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ! فَقَالَ بَعْضُهُمْ: هُوَ صَائِمٌ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْسَ بِصَائِمٍ، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ بِقَدَحِ لَبَنٍ، وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى بَعِيرِهِ بِعَرَفَةَ، فَشَرِبَ.
Narrated Abu Hurairah: Ikrimah said: We were with Abu Hurairah in his house when he narrated to us: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم prohibited fasting on the day of Arafah at Arafah.
سیدہ ام فضل بنت حارث ؓا سے مروی ہے کہ عرفہ کے روز ان کے ہاں کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کے روزے کے بارے میں اختلاف کیا ، کچھ نے کہا : آپ روزے سے ہیں اور کچھ نے کہا آپ روزے سے نہیں ہیں ۔ چنانچہ میں نے آپ کی خدمت میں دودھ کا ایک پیالہ بھیج دیا ، جب کہ آپ عرفہ کے میدان میں اپنے اونٹ پر سوار وقوف فرمائے ہوئے تھے ، تو آپ نے وہ نوش فر لیا ۔ ( اور اس طرح معلوم ہو گیا کہ آپ نے روزہ نہیں رکھا ہے ) ۔
وضاحت: ۱؎ : یوم عرفہ (عرفہ کے دن) کا روزہ یعنی (۹) ذی الحجہ کے دن کا روزہ ، اور سعودی عرب کے ٹائم ٹیبل اور حج کے دن کے اعلان کے مطابق عرفات میں حجاج کے اجتماع کے دن کا روزہ ہے، اور یہ امیر حج کے اعلان کے مطابق مکہ مکرمہ میں اس دن ذی الحجۃ کی (۹) تاریخ ہو گی، اختلاف مطالع کی وجہ سے تاریخوں کے فرق میں عام مسلمان مکہ کی تاریخ کا خیال رکھیں۔