You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ قَعْنَبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >حُرْمَةُ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ كَحُرْمَةِ أُمَّهَاتِهِمْ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْقَاعِدِينَ يَخْلُفُ رَجُلًا مِنَ الْمُجَاهِدِينَ فِي أَهْلِهِ, إِلَّا نُصِبَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَقِيلَ لَهُ: هَذَا قَدْ خَلَفَكَ فِي أَهْلِكَ فَخُذْ مِنْ حَسَنَاتِهِ مَا شِئْتَ<. فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: >مَا ظَنُّكُمْ؟!<. قَالَ أَبو دَاود: كَانَ قَعْنَبٌ رَجُلًا صَالِحًا وَكَانَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى أَرَادَ قَعْنَبًا عَلَى الْقَضَاءِ فَأَبَى عَلَيْهِ وَقَالَ أَنَا أُرِيدُ الْحَاجَةَ بِدِرْهَمٍ فَأَسْتَعِينُ عَلَيْهَا بِرَجُلٍ قَالَ وَأَيُّنَا لَا يَسْتَعِينُ فِي حَاجَتِهِ قَالَ أَخْرِجُونِي حَتَّى أَنْظُرَ فَأُخْرِجَ فَتَوَارَى قَالَ سُفْيَانُ بَيْنَمَا هُوَ مُتَوَارٍ إِذْ وَقَعَ عَلَيْهِ الْبَيْتُ فَمَاتَ.
Buraidah reported the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying “Respect to be shown by those who stay at home to the women of those who are engaged in jihad is t be like that shown to their mothers. If any man among those who stay at home is entrusted with the oversight of one’s family who is engaged in jihad and betrays him, he will be setup for him on the Day of Resurrection and he (the mujahid) will be told “This (man) was entrusted with the oversight of your family, so take what you want from his good deeds. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم turned towards us and said “So what do you think. ” Abu Dawud said “Qa’nab (a narrator of this tradition) was a pious man. Ibn Abi Laila intended to appoint him a judge, but he refused and said “If I intend to fulfill my need of a dirham, I seek the help of a person for it. He said “Which of us does not seek the help in his need? He said “Bring me out so that I may see. So he was brought out, and he concealed himself. Sufyan said “While he was concealing himself. ” Sufyan said “While he was concealing himself the house suddenly fell on him and he died. ”
جناب ( سلیمان ) ابن بریدہ اپنے والد ( بریدہ ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” خانہ نشین لوگوں پر مجاہدین کی عورتوں کی عزت و حرمت ایسے ( واجب اور لازم ) ہے جیسے کہ ان کی اپنی مائیں ہوں ، جو کوئی ( جہاد سے ) پیچھے رہے اور مجاہدین کے اہل میں خیانت ( بدنظری یا خباثت ) کا معاملہ کرے تو قیامت کے روز ایسے شخص کے لیے جھنڈا لگایا جائے گا اور ( اسے اہل محشر میں رسوا کرتے ہوئے ) مجاہد سے کہا جائے گا یہی شخص ہے جو تیرے پیچھے تیرے اہل میں برائی کرتا رہا ، اس کی نیکیوں میں سے جو لینا چاہتا ہے ، لے لے ۔ “ پھر رسول اللہ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا ” تو تمہارا کیا خیال ہے ؟ “ ( بھلا وہ کچھ چھوڑے گا ، یعنی ہرگز نہیں ، سبھی نیکیاں سمیٹ لے گا ) ۔ امام ابوداؤد ؓ بیان کرتے ہیں کہ راوی حدیث قعنب ایک نیک آدمی تھے ، ابن ابی لیلیٰ نے ان کو قاضی بنانا چاہا تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ مجھے ایک درہم کی کوئی معمولی چیز بھی لینی ہوتی ہے تو دوسرے آدمی کی مدد لیتا ہوں ( تو قضاء و عدالت کی ذمہ داریاں کیسے اٹھا سکتا ہوں ؟ ) انہوں نے کہا : ہم میں سے کون ہے جسے دوسرے کی مدد کی ضرورت نہ پڑتی ہو ؟ انہوں نے کہا : اب تو اجازت دیں میں کچھ سوچ لوں ۔ چنانچہ اجازت دی گئی تو چھپ گئے ۔ سفیان بیان کرتے ہیں کہ اسی کیفیت میں تھے کہ گھر کی چھت گر پڑی اور اس سے وفات پا گئے ۔
وضاحت: ۱؎ : یعنی نیکیاں لینے والے کی رغبت اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹ لینے کی اس کی چاہت کا تم کیا اندازہ کر سکتے ہو ؟ مطلب یہ ہے کہ اس شخص کے پاس کوئی نیکی باقی ہی نہیں رہ جائے گی۔