You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّالْقَانِيُّ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ شَبِيبٍ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ -وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ-، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >ارْتَبِطُوا الْخَيْلَ، وَامْسَحُوا بِنَوَاصِيهَا، وَأَعْجَازِهَا، -أَوْ قَالَ: أَكْفَالِهَا- وَقَلِّدُوهَا، وَلَا تُقَلِّدُوهَا الْأَوْتَارَ<.
Narrated Abu Wahb al-Jushami,: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Tie the horses, rub down their forelocks and their buttocks (or he said: Their rumps), and put things on their necks, but do not put bowstrings.
صحابی رسول سیدنا ابو وہب جشمی ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” گھوڑوں کو باندھ کر رکھو ( ان کی خوب دیکھ بھال کرو ) ان کی پیشانیوں اور سرینوں پر ہاتھ پھیرا کرو ۔ “ راوی کو شک ہے کہ آپ نے لفظ «أعجازها» کہا یا «أكفالها» اور گردنوں میں رسیاں باندھو مگر تانت کی رسی نہ ہو ۔ “
وضاحت: ۱؎ : گھوڑے کو تیار کرنے سے یہ کنایہ ہے کہ ان کو جہاد کے لئے فربہ کرنا، اور ہاتھ پھیرنے سے مقصود ان کے جسم کو گردوغبار سے صاف کرنا اور ان کی فربہی معلوم کرنا ہے۔ زمانہ جاہلیت میں گھوڑے کی گردنوں میں کمان کے چلے باندھتے تھے تاکہ نظر بد نہ لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تنبیہ کے لئے اس سے منع فرمایا کہ اس سے گھوڑے کا گلا نہ گھٹ جائے، نیز یہ عمل تقدیر کو رد نہیں کر سکتا۔