You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ أَبُو النَّضْرِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو زَرْعَةَ يَحْيَى بْنُ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَخَرَجْتُ إِلَى أَهْلِي، فَأَقْبَلْتُ وَقَدْ خَرَجَ أَوَّلُ صَحَابَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَطَفِقْتُ فِي الْمَدِينَةِ أُنَادِي: أَلَا مَنْ يَحْمِلُ رَجُلًا لَهُ سَهْمُهُ؟ فَنَادَى شَيْخٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، قَالَ: لَنَا سَهْمُهُ عَلَى أَنْ نَحْمِلَهُ عَقَبَةً، وَطَعَامُهُ مَعَنَا؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَسِرْ عَلَى بَرَكَةِ اللَّهِ تَعَالَى، قَالَ: فَخَرَجْتُ مَعَ خَيْرِ صَاحِبٍ، حَتَّى أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْنَا، فَأَصَابَنِي قَلَائِصُ، فَسُقْتُهُنَّ حَتَّى أَتَيْتُهُ، فَخَرَجَ: فَقَعَدَ عَلَى حَقِيبَةٍ مِنْ حَقَائِبِ إِبِلِهِ، ثُمَّ قَالَ: سُقْهُنَّ مُدْبِرَاتٍ، ثُمَّ قَالَ: سُقْهُنَّ مُقْبِلَاتٍ، فَقَالَ: مَا أَرَى قَلَائِصَكَ إِلَّا كِرَامًا؟ قَالَ: إِنَّمَا هِيَ غَنِيمَتُكَ الَّتِي شَرَطْتُ لَكَ، قَالَ: خُذْ قَلَائِصَكَ يَا ابْنَ أَخِي، فَغَيْرَ سَهْمِكَ أَرَدْنَا
Narrated Wathilah ibn al-Asqa: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم announced to go on expedition for Tabuk. I went to my family and then proceeded (on journey). The vanguard of the Companions of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم had already proceeded. So I began to announce loudly in Madina: Is there anyone who takes a man on his ride, and he will get his share (from the booty? An old man from the Ansar (Helpers) spoke loudly: We shall have his share if we take him with us on our mount by turns, and he will have his meal with us. I said: Yes. He said: So go on journey with Allah's blessing. I then proceeded along with my best companion and Allah gave us booty. Some she-camels were given to me as my share of booty. I drove them till I reached him. He came out and sat on the rear part of the saddle of his camel. He then said: Drive them backward. He again said: Drive them forward. He then said: I find your she-camels very gentle. He said: This is your booty which I stipulated for you. He replied: Take your she-camels, my nephew; we did not intend (to get) your portion.
سیدنا واثلہ بن اسقع ؓ کا بیان ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ ﷺ نے اعلان جہاد فرمایا تو میں اپنے گھر والوں کے پاس گیا ‘ واپس آیا تو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کا پہلا قافلہ روانہ ہو چکا تھا ۔ میں مدینے میں گومنے لگا اور اعلان کرتا تھا کوئی ہے جو ایک آدمی کو اپنے ساتھ سوار کرا لے اور اس کی غنیمت کا حصہ پائے ؟ تو ایک انصاری بوڑھے نے کہا : اس کی غنیمت کا حصہ ہمارا ہو گا اور ہم اسے باری سے اپنے ساتھ سوار کرائیں گے اور وہ کھانا بھی ہمارے ساتھ کھائے گا ؟ میں نے کہا : بہت بہتر ۔ اس نے کہا : تو چلیے اﷲ تعالیٰ کی برکت کے ساتھ ۔ چنانچہ میں ایک بہترین ساتھی کے ساتھ روانہ ہوا ۔ حتیٰ کہ اﷲ نے ہمیں مال غنیمت سے بہرہ ور فرمایا اور مجھے کچھ اونٹنیاں ملیں ‘ میں انہیں اپنے ساتھی کے پاس ہانک لایا ، چنانچہ وہ اپنے اونٹ کے کجاوے پر پچھلے حصے پر بیٹھا اور مجھے کہا : انہیں چلاؤ کہ میں انہیں پیچھے کی طرف سے دیکھوں ۔ پھر کہا : انہیں چلاؤ کہ میں انہیں آگے کی طرف سے دیکھوں ۔ وہ بولا تمہاری اونٹنیاں بہت عمدہ ہیں ۔ میں نے عرض کیا یہ تو آپ کی غنیمت ہیں جس کی میں آپ سے شرط کر چکا ہوں ۔ اس نے کہا : بھتیجے ! اپنی اونٹنیاں لے جاؤ ‘ ہم نے تیرے دوسرے حصے کا ارادہ کیا ہے ۔ ( اجر و ثواب میں حصے داری کا ۔ )
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۱۱۷۴۷)