You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى جِئْنَا امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ فِي الْأَسْوَاقِ، فَجَاءَتِ الْمَرْأَةُ بِابْنَتَيْنِ لَهَا! فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! هَاتَانِ بِنْتَا ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ, قُتِلَ مَعَكَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَقَدِ اسْتَفَاءَ عَمُّهُمَا مَالَهُمَا وَمِيرَاثَهُمَا كُلَّهُ، فَلَمْ يَدَعْ لَهُمَا مَالًا إِلَّا أَخَذَهُ، فَمَا تَرَى يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَوَاللَّهِ لَا تُنْكَحَانِ أَبَدًا إِلَّا وَلَهُمَا مَالٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >يَقْضِي اللَّهُ فِي ذَلِكَ<، قَالَ: وَنَزَلَتْ سُورَةُ النِّسَاءِ: {يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ...}[النساء: 11], الْآيَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >ادْعُوا لِيَ الْمَرْأَةَ وَصَاحِبَهَا<، فَقَالَ: لِعَمِّهِمَا: >أَعْطِهِمَا الثُّلُثَيْنِ، وَأَعْطِ أُمَّهُمَا الثُّمُنَ، وَمَا بَقِيَ فَلَكَ<. قَالَ أَبو دَاود: أَخْطَأَ بِشْرٌ فِيهِ إِنَّمَا هُمَا ابْنَتَا سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ وَثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ قُتِلَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ.
Narrated Jabir ibn Abdullah: We went out with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and came to a woman of the Ansar in al-Aswaf. The woman brought her two daughters, and said: Messenger of Allah, these are the daughters of Thabit ibn Qays who was killed as a martyr when he was with you at the battle of Uhud, their paternal uncle has taken all their property and inheritance, and he has not left anything for them. What do you think, Messenger of Allah? They cannot be married unless they have some property. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Allah will decide regarding the matter. Then the verse of Surat an-Nisa was revealed: Allah (thus) directs you as regards your children's (inheritance). Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Call to me the woman and her husband's brother. He then said to their paternal uncle: Give them two-thirds and their mother an eighth, and what remains is yours. Abu Dawud said: The narrator Bishr made a mistake. They were the daughters of Saad bin al-Rabi for Thabit bin Qais was killed in the battle of Yamamah.
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے حتیٰ کہ ایک انصاری عورت کے ہاں پہنچے جو مقام اسواف ( حدود حرم مدینہ ) میں رہائش پذیر تھی ‘ تو یہ عورت اپنی دو بیٹیوں کو لے کر آئی اور اس نے کہا : اے اﷲ کے رسول ! یہ ثابت بن قیس کی بیٹیاں ہیں جو آپ کی معیت میں تھے اور احد میں شہید ہوئے ۔ ان کے چچا نے ان کا سارا مال اور ساری وراثت لے لی ہے اور ان کے لیے کوئی مال نہیں چھوڑا حتیٰ کہ سب پر قبضہ کر لیا ہے ۔ اے اﷲ کے رسول ! آپ کیا فرماتے ہیں ؟ اﷲ کی قسم ! ( اس طرح تو ) ان کا کبھی نکاح نہیں ہو گا جب تک کہ ان کے پاس کچھ مال نہ ہو ۔ پس رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ﷲ اس میں فیصلہ فر دے گا ۔ “ اور پھر سورۃ النساء کی آیت «يوصيكم الله في أولادكم» نازل ہوئی ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” عورت کو اور اس کے دیور کو میرے پاس بلاؤ ۔ “ تو آپ ﷺ نے لڑکیوں کے چچا سے کہا : ان دونوں لڑکیوں کی دو تہائی اور ان کی ماں کو آٹھواں حصہ دے دو اور باقی تمہارا ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : اس روایت میں بشر ( بن مفضل ) نے غلطی کی ہے ۔ یہ لڑکیاں سعد بن ربیع ؓ کی بیٹیاں تھیں ۔ جبکہ ثابت بن قیس کی شہادت یمامہ کے موقع پر ہوئی ہے ۔
وضاحت: ۱؎ : لہذا مسئلہ (۲۴) سے ہو گا، (۱۶) دونوں بیٹیوں کے اور (۳) ان کی ماں کے اور (۵) ان کے چچا کے ہوں گے۔