You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ قُرِئَ عَلَى مَالِكٍ وَأَنَا حَاضِرٌ قَالَ مَالِكٌ عَرَضَ عَلَيَّ نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً تَعْتِقُهَا فَقَالَ أَهْلُهَا نَبِيعُكِهَا عَلَى أَنَّ وَلَاءَهَا لَنَا فَذَكَرَتْ عَائِشَةُ ذَاكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا يَمْنَعُكِ ذَلِكَ فَإِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ
Narrated Ibn Umar: Aishah, mother of believers (ra), intended to buy a slave-girl to set her free. Her people said: We shall sell her to you on one condition that we shall inherit from her. Aishah mentioned it to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. He said: That should not prevent you, for the right of inheritance belongs to the one who has set a person free.
سیدنا ابن عمر ؓ سے رویت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا نے ارادہ کیا کہ ایک لونڈی خرید کر آزاد کر دیں ‘ تو لونڈی کے مالکوں نے کہا : ہم یہ آپ کو فروخت کر دیتے ہیں ‘ لیکن اس کا ولاء ہمارے لیے رہے گا ‘ ( اس کی وفات پر اس کا مال ہم لیں گے یا نسبت ولاء ہم سے متعلق رہے گے ۔ ) سیدہ عائشہ ؓا نے ان کی یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ نے فرمایا ” ( ان کی یہ بات ) تیرے لیے کوئی مانع نہیں ہے ‘ کیونکہ ولاء اسی کا ہوتا ہے جو آزاد کرے ۔ “
وضاحت: ۱؎ : ولاء اس میراث کو کہتے ہیں جو آزاد کردہ غلام یا عقد موالاۃ کی وجہ سے حاصل ہو۔