You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ قَالَ عُمَرُ وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْهُمْ فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَلَا رِكَابٍ قَالَ الزُّهْرِيُّ قَالَ عُمَرُ هَذِهِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاصَّةً قُرَى عُرَيْنَةَ فَدَكَ وَكَذَا وَكَذَا مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَلَلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ وَالَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَالَّذِينَ جَاءُوا مِنْ بَعْدِهِمْ فَاسْتَوْعَبَتْ هَذِهِ الْآيَةُ النَّاسَ فَلَمْ يَبْقَ أَحَدٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا لَهُ فِيهَا حَقٌّ قَالَ أَيُّوبُ أَوْ قَالَ حَظٌّ إِلَّا بَعْضَ مَنْ تَمْلِكُونَ مِنْ أَرِقَّائِكُمْ
Narrated Al-Zuhri: Umar said explaining the verse: What Allah has bestowed on His Messenger (and taken away) from them - for this ye made no expedition with either cavalry or camelry this belonged specially to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم: lands of 'Urainah, Fadak, and so-and-so. What Allah as bestowed on His Messenger (and taken away) from the people of the townships - belong to Allah - to the Messenger, and to kindred and orphans, the needy and the wayfarer, to the indigent emigrants, those who were expelled from their homes and their property, and to those who, before them, had homes (in Madina), and had adopted the faith, and to those who came after them. This verse completely covered all the people ; they remained no one from Muslims but he had his right in it, or share (according to Ayyub's version) except the slaves.
جناب زہری ؓ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر ؓ سورۃ الحشر کی آیت ” اور ان ( لوگوں ) کا جو مال اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی طرف پھیر دیا ہے اس کے لیے تم نے کوئی گھوڑے اور اونٹ نہیں دوڑائے “ کے بارے میں فرماتے ہیں : یہ رسول اللہ ﷺ کے لیے خاص ہے ۔ اس میں عرینہ کی بستیاں ‘ فدک وغیرہ وغیرہ ہیں ۔ ( اس کے بعد ساتویں آیت میں ہے ) ” لڑے بھڑے بغیر بستیوں والوں کا جو مال اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے تصرف میں دیا ہے وہ اللہ ‘ رسول ‘ قرابت داروں ‘ یتیموں ‘ مسکینوں اور مسافروں کا حق ہے ۔ “ ( اور آگے آٹھویں آیت میں ہے کہ یہ مال فے ) ” ان فقراء مہاجرین کا حق ہے جو اپنے گھروں اور مالوں سے نکال باہر کئے گئے ۔“ ( اور اس کے بعد یہ بیان ہوا ہے کہ اس مال فے میں ان لوگوں کا بھی حق ہے ) جنہوں نے ان ( مہاجرین کی آمد ) سے پہلے ( مدینے میں ) ٹھکانہ بنا لیا تھا اور ایمان قبول کر لیا تھا ۔ ( انصار مدینہ ) اور ( پھر دسویں آیت میں ہے ۔ ) ” اور وہ لوگ جو ان کے بعد آئے “ یہ ( آخری ) آیت تمام لوگوں سے متعلق ہے ۔ اور مسلمانوں میں سے کوئی بھی نہیں بچتا مگر اس کا اس فے میں حصہ ہے ۔ ایوب نے لفظ «حق » کی بجائے «حظ» کہا ۔ سوائے تمہارے کچھ ایسے لوگوں کے جن کی گردنوں کے تم مالک ہو ۔ ( غلام جو آزاد نہیں ہوئے اور ان کی پوری ذمہ داری ان کے آقاؤں پر ہے ۔ )
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۱۰۶۳۸)