You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ حَدِيثًا مِنْ رَجُلٍ فَأَعْجَبَنِي فَقُلْتُ اكْتُبْهُ لِي فَأَتَى بِهِ مَكْتُوبًا مُذَبَّرًا دَخَلَ الْعَبَّاسُ وَعَلِيٌّ عَلَى عُمَرَ وَعِنْدَهُ طَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَسَعْدٌ وَهُمَا يَخْتَصِمَانِ فَقَالَ عُمَرُ لِطَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسَعْدٍ أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُلُّ مَالِ النَّبِيِّ صَدَقَةٌ إِلَّا مَا أَطْعَمَهُ أَهْلَهُ وَكَسَاهُمْ إِنَّا لَا نُورَثُ قَالُوا بَلَى قَالَ فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْفِقُ مِنْ مَالِهِ عَلَى أَهْلِهِ وَيَتَصَدَّقُ بِفَضْلِهِ ثُمَّ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَلِيَهَا أَبُو بَكْرٍ سَنَتَيْنِ فَكَانَ يَصْنَعُ الَّذِي كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ ذَكَرَ شَيْئًا مِنْ حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ أَوْسٍ
Narrated Umar ibn al-Khattab: AbulBakhtari said: I heard from a man a tradition which I liked. I said to him: Write it down for me. So he brought it clearly written to me. (It says): Al-Abbas and Ali entered upon Umar when Talhah, az-Zubayr, Abdur Rahman and Saad were with him. They (Abbas and Ali) were disputing. Umar said to Talhah, az-Zubayr, Abdur Rahman and Saad: Do you not know that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: All the property of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم is sadaqah (alms), except what he provided for his family for their sustenance and their clothing. We are not to be inherited. They said: Yes, indeed. He said: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم used to spend from his property on his family, and give the residue as sadaqah (alms). The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم then died, and Abu Bakr ruled for two years. He would deal with it in the same manner as the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم did. He then mentioned a little from the tradition of Malik ibn Aws.
ابوالبختری کہتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی سے حدیث سنی جو مجھے پسند آئی ‘ میں نے کہا کہ یہ مجھے لکھ دو ‘ تو اس نے یہ مجھے صاف صاف لکھ دی ۔ کہ سیدنا عباس اور سیدنا علی ؓم ، سیدنا عمر ؓ کے پاس آئے جبکہ طلحہ ، زبیر ، عبدالرحمٰن اور سعد ؓم ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور ان دونوں کا آپس میں جھگڑا تھا ۔ تو سیدنا عمر ؓ نے طلحہ ، زبیر ، عبدالرحمٰن اور سعد ؓم سے کہا : کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” نبی کا سب مال صدقہ ہوتا ہے ‘ سوائے اس کے جو وہ اپنے گھر والوں کو کھلا دیں یا پہنا دیں ۔ ہم لوگ اپنا کوئی وارث نہیں بناتے ؟ “ ان سب نے کہا کہ ہاں ۔ تو سیدنا عمر ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ اپنے گھر والوں پر خرچ کرتے اور بقیہ صدقہ کر دیا کرتے تھے ۔ پھر رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی اور سیدنا ابوبکر ؓ دو سال تک اس جائیداد کے متولی رہے اور وہی کچھ کرتے رہے جو رسول اللہ ﷺ کرتے تھے ۔ پھر ( ابوالبختری ) نے مالک بن اوس کی حدیث سے کچھ بیان کیا ۔ابوالبختری کہتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی سے حدیث سنی جو مجھے پسند آئی ‘ میں نے کہا کہ یہ مجھے لکھ دو ‘ تو اس نے یہ مجھے صاف صاف لکھ دی ۔ کہ سیدنا عباس اور سیدنا علی ؓم ، سیدنا عمر ؓ کے پاس آئے جبکہ طلحہ ، زبیر ، عبدالرحمٰن اور سعد ؓم ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور ان دونوں کا آپس میں جھگڑا تھا ۔ تو سیدنا عمر ؓ نے طلحہ ، زبیر ، عبدالرحمٰن اور سعد ؓم سے کہا : کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” نبی کا سب مال صدقہ ہوتا ہے ‘ سوائے اس کے جو وہ اپنے گھر والوں کو کھلا دیں یا پہنا دیں ۔ ہم لوگ اپنا کوئی وارث نہیں بناتے ؟ “ ان سب نے کہا کہ ہاں ۔ تو سیدنا عمر ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ اپنے گھر والوں پر خرچ کرتے اور بقیہ صدقہ کر دیا کرتے تھے ۔ پھر رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی اور سیدنا ابوبکر ؓ دو سال تک اس جائیداد کے متولی رہے اور وہی کچھ کرتے رہے جو رسول اللہ ﷺ کرتے تھے ۔ پھر ( ابوالبختری ) نے مالک بن اوس کی حدیث سے کچھ بیان کیا ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۳۶۴۹، ۳۹۵۲)