You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَتَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ تَبْكِي عَلَى صَبِيٍّ لَهَا فَقَالَ لَهَا اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي فَقَالَتْ وَمَا تُبَالِي أَنْتَ بِمُصِيبَتِي فَقِيلَ لَهَا هَذَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَتْهُ فَلَمْ تَجِدْ عَلَى بَابِهِ بَوَّابِينَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَمْ أَعْرِفْكَ فَقَالَ إِنَّمَا الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى أَوْ عِنْدَ أَوَّلِ صَدْمَةٍ
Narrated Anas: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم came upon a woman who was weeping for her child. He said to her: Fear Allah and have patience. She said: What have you to do with my calamity ? She was then told that he was the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم. She, therefore, came to him. She did not find doorkeepers at his gate. She said: I did not recognize you, Messenger of Allah. He said: Endurance is shown only at a first blow.
سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ ایک عورت کے پاس سے گزرے جو اپنے بچے پر رو رہی تھی آپ ﷺ نے اس سے فرمایا ” اللہ کا تقویٰ اختیار کر اور صبر کر ۔ “ وہ بولی تمہیں میری مصیبت کی کیا پروا ؟ اس عورت سے کہا گیا : یہ تو نبی ﷺ ہیں ۔ تب وہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی ‘ اس نے آپ ﷺ کے دروازے پر چوکیدار نہ پائے ۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا ‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” صبر وہی ہوتا ہے جو پہلے صدمہ کے وقت ہو ۔ “
وضاحت: ۱؎ : یعنی نوحہ مت کر ورنہ اسے عذاب دیا جائے گا۔ ۲؎ : کہ یہ میرے لئے کتنی بڑی مصیبت ہے۔