You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سِمَاكٌ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ قَالَ مَرِضَ رَجُلٌ فَصِيحَ عَلَيْهِ فَجَاءَ جَارُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ إِنَّهُ قَدْ مَاتَ قَالَ وَمَا يُدْرِيكَ قَالَ أَنَا رَأَيْتُهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَمْ يَمُتْ قَالَ فَرَجَعَ فَصِيحَ عَلَيْهِ فَجَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّهُ قَدْ مَاتَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَمْ يَمُتْ فَرَجَعَ فَصِيحَ عَلَيْهِ فَقَالَتْ امْرَأَتُهُ انْطَلِقْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبِرْهُ فَقَالَ الرَّجُلُ اللَّهُمَّ الْعَنْهُ قَالَ ثُمَّ انْطَلَقَ الرَّجُلُ فَرَآهُ قَدْ نَحَرَ نَفْسَهُ بِمِشْقَصٍ مَعَهُ فَانْطَلَقَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَدْ مَاتَ فَقَالَ وَمَا يُدْرِيكَ قَالَ رَأَيْتُهُ يَنْحَرُ نَفْسَهُ بِمَشَاقِصَ مَعَهُ قَالَ أَنْتَ رَأَيْتَهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ إِذًا لَا أُصَلِّيَ عَلَيْهِ
Narrated Jabir ibn Samurah: A man fell ill and a cry was raised (for his death). So his neighbour came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and said to him: He has died. He asked: Who told you? He said: I have seen him. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: He has not died. He then returned. A cry was again raised (for his death). He came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and said: He has died. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: He has not died. He then returned. A cry was again raised over him. His wife said: Go to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and inform him. The man said: O Allah, curse him. He said: The man then went and saw that he had killed himself with an arrowhead. So he went to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم and informed him that he had died. He asked: Who told you? He replied: I myself saw that he had killed himself with arrowheads. He asked: Have you seen him? He replied: Yes. He then said: Then I shall not pray over him.
سیدنا جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص بیمار ہو گیا ، ( اس کے گھر والے ) اس پر رونے لگے ۔ تو اس کا ہمسایہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ وہ آدمی فوت ہو گیا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” تجھے کیا خبر ؟ “ اس نے کہا : میں نے اسے دیکھا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” بلاشبہ وہ نہیں مرا ہے ۔ “ تو وہ لوٹ گیا ۔ گھر والے اس آدمی پر پھر رونے لگے تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ وہ مر گیا ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” وہ نہیں مرا ہے “ تو وہ لوٹ گیا ۔ تو لوگ اس پر پھر رونے لگے ۔ اس کی بیوی نے کہا : رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤ اور نہیں خبر کرو ۔ اس آدمی نے کہا : اے اللہ ! اس پر لعنت کر ۔ پھر وہ آدمی آیا اور دیکھا کہ اس نے اپنے آپ کو تیر ( یا نیزے ) کے پھل سے جو اس کے پاس تھا ذبح کر لیا تھا ۔ تو وہ نبی کریم ﷺ کی طرف چلا اور آپ کو خبر دی کہ وہ مر گیا ہے ۔ آپ ﷺ نے کہا : ” تمہیں کیسے خبر ہوئی ؟ “ اس نے کہا : میں نے اسے دیکھا ہے کہ اس نے نیزے کے پھل کے ساتھ اپنے آپ کو ذبح کر لیا ہے ۔ آپ ﷺ نے پوچھا ” کیا تو نے خود اسے دیکھا ہے ؟ “ اس نے کہا : ہاں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” تب میں اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھوں گا ۔ “
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۲۱۶۰)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الجنائز ۳۶ (۹۷۸)، سنن الترمذی/الجنائز ۶۸ (۱۰۶۶)، سنن النسائی/الجنائز ۶۸ (۱۹۶۳)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ۳۱ (۱۵۲۶)، مسند احمد (۵/۸۷، ۹۲، ۹۴، ۹۶، ۹۷)