You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَهُمْ، عَنْ حُمَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ هِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: جَاءَتِ الْأَنْصَارُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالُوا: أَصَابَنَا قَرْحٌ وَجَهْدٌ! فَكَيْفَ تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: >احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا، وَاجْعَلُوا الرَّجُلَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي الْقَبْرِ<. قِيلَ: فَأَيُّهُمْ يُقَدَّمُ؟ قَالَ: >أَكْثَرُهُمْ قُرْآنًا<.قَالَ: أُصِيبَ أَبِي –يَوْمَئِذٍ- عَامِرٌ، بَيْنَ اثْنَيْنِ، أَوْ قَالَ: وَاحِدٌ.
Narrated Hisham ibn Amir: The Ansar came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم on the day of Uhud and said: We have been afflicted with wound and fatigue. What do you command us? He said: Dig graves, make them wide, bury two or three in a single grave. He was asked: Which of them should be put first? He replied: The one who knew the Quran most. He (Hisham) said: My father Amir died on the day and was buried with two or one.
سیدنا ہشام بن عامر ؓ سے مروی ہے کہ احد کے روز انصاری لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا : ہم زخمی ہیں اور تھکے ہوئے بھی ‘ تو آپ ﷺ کیا ارشاد فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” قبریں کھودو اور کھلی کھلی بناؤ اور دو دو اور تین تین کو ایک ایک قبر میں دفنا دو ۔ “ کہا گیا کہ آگے کسے کیا جائے ؟ فرمایا ” جسے قرآن زیادہ یاد ہو ۔ “ ہشام کہتے ہیں کہ میرے والد عامر بھی اسی دن شہید ہو گئے تھے اور وہ دو آدمیوں کے ساتھ دفن ہوئے تھے یا کہا کہ ایک آدمی کے ساتھ ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الجھاد ۳۳ (۱۷۱۳)، سنن النسائی/الجنائز ۸۶ (۲۰۱۲)، ۸۷ (۲۰۱۳)،۹۰ (۲۰۱۷)، ۹۱ (۲۰۲۰)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ۴۱ (۱۵۶۰)، (تحفة الأشراف: ۱۱۷۳۱، ۱۸۶۷۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۱۹،۲۰)