You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَاءَنَا أَبُو رَافِعٍ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ كَانَ يَرْفُقُ بِنَا وَطَاعَةُ اللَّهِ وَطَاعَةُ رَسُولِهِ أَرْفَقُ بِنَا نَهَانَا أَنْ يَزْرَعَ أَحَدُنَا إِلَّا أَرْضًا يَمْلِكُ رَقَبَتَهَا أَوْ مَنِيحَةً يَمْنَحُهَا رَجُلٌ
Narrated Rafi ibn Khadij: Abu Rafi came to us from the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم forbade us from a work which benefited us; but obedience to Allah and His Messenger صلی اللہ علیہ وسلم is more beneficial to us. He forbade that one of us cultivates land except the one which he owns or the land which a man lends him (to cultivate).
سیدنا رافع بن خدیج ؓ کے صاحبزادے اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ابورافع ؓ رسول اللہ ﷺ کے ہاں سے ہمارے پاس آئے اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک کام سے منع فر دیا ہے جو ہمارے لیے بڑے نفع والا تھا ‘ مگر اﷲ اور اس کے رسول کی اطاعت میں ہمارے لیے بہت زیادہ نفع ہے ۔ آپ ﷺ نے ہمیں ( کسی کی ) زمین کاشت کرنے سے منع فر دیا ہے سوائے اس کے کہ انسان خود اس کا مالک ہو یا کسی نے اس کو عطیہ دی ہو ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۱۲۰۳۳)