You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ -عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِمَكَّةَ-: >إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ، وَالْمَيْتَةَ، وَالْخِنْزِيرَ، وَالْأَصْنَامَ<. فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ, فَإِنَّهُ يُطْلَى بِهَا السُّفُنُ، وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ، وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ؟ فَقَالَ: >لَا, هُوَ حَرَامٌ<، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ: >قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ، إِنَّ اللَّهَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا, أَجْمَلُوهُ، ثُمَّ بَاعُوهُ فَأَكَلُوا ثَمَنَهُ<.
Narrated Jabir bin Abdullah: That he heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم say in the year of the Conquest when he was in Makkah: Allah has forbidden the sale of wine, animals which have dead natural death, swine and idols. He was asked: Messenger of Allah, what do you think of the fat of animals which had died a natural death, for it was used for caulking ships, greasing skins, and making oil for lamps? He replies: No, it is forbidden. Thereafter, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: May Allah curse the Jews! When Allah declared the fat of such animals lawful, they melted it, then sold it, and enjoyed the price they received.
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے فتح مکہ کے سال جبکہ آپ ﷺ مکہ ہی میں تھے ، سنا آپ ﷺ فر رہے تھے ” بیشک اللہ تعالیٰ نے شراب ، مردار ، خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت حرام ٹھہرائی ہے ۔ “ کہا گیا : اے اللہ کے رسول ! مردار کی چربی کے متعلق فرمائیں کہ اسے کشتیوں کے تختوں اور چمڑوں پر استعمال کیا جاتا ہے اور لوگ اسے چراغوں میں بھی جلاتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” نہیں یہ حرام ہے ۔ “ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس موقع پر فرمایا ” اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک کرے ، اللہ تعالیٰ نے جب ان پر اس ( مردار ) کی چربی حرام کر دی تو انہوں نے اسے پگھلا کر بیچنا شروع کر دیا اور پھر اس کی قیمت کھانے لگے ۔ “
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/البیوع ۱۱۲ (۲۲۳۶)، المغازي ۵۱ (۴۲۹۶)، تفسیر سورة الأنعام ۶ (۴۶۳۳)، صحیح مسلم/المساقاة ۱۳ (۱۵۸۱)، سنن الترمذی/البیوع ۶۱ (۱۲۹۷)، سنن النسائی/الفرع والعتیرة ۷ (۴۲۶۱)، البیوع ۹۱ (۴۶۷۳)، سنن ابن ماجہ/التجارات ۱۱ (۲۱۶۷)، (تحفة الأشراف: ۲۴۹۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۳۲۴، ۳۲۶، ۳۷۰)