You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْمَعْنَى عَنْ بَيَانِ بْنِ بِشْرٍ قَالَ مُسَدَّدٌ أَبُو بِشْرٍ عَنْ وَبَرَةُ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ لِلزُّبَيْرِ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُحَدِّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا يُحَدِّثُ عَنْهُ أَصْحَابُهُ فَقَالَ أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ كَانَ لِي مِنْهُ وَجْهٌ وَمَنْزِلَةٌ وَلَكِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ
Abdullah bin al-Zubair said on the authority of the father: I asked al-zubair: What prevents you from narrating traditions from the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as his Companions narrate from him. But I heard him say: He who lies about me deliberately will certainly come to his abode in Hell.
جناب عامر بن عبداللہ بن زبیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سیدنا زبیر ( زبیر بن عوام ؓ ) سے عرض کیا کہ آپ کو کیا مانع ہے کہ آپ ﷺ سے اس طرح احادیث بیان نہیں کرتے جیسے کہ آپ کے دیگر ساتھی بیان کرتے ہیں ؟ انہوں نے کہا : اللہ کی قسم ! مجھے آپ ﷺ کے ہاں بہت ہی قدر و منزلت حاصل تھی ۔ لیکن میں نے آپ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے ” جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا اسے چاہیئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے ۔ “
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العلم ۳۸ (۱۰۷)، سنن ابن ماجہ/المقدمة ۴ (۳۶)، (تحفة الأشراف: ۳۶۲۳)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۱۶۵، ۱۶۶)، سنن الدارمی/المقدمة ۲۵ (۲۳۹)