You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ مَنْ بَنِي سُلَيْمٍ قَالَ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي فَنَزَلَ عَلَيْهِ فَقَدَّمَ إِلَيْهِ طَعَامًا فَذَكَرَ حَيْسًا أَتَاهُ بِهِ ثُمَّ أَتَاهُ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ فَنَاوَلَ مَنْ عَلَى يَمِينِهِ وَأَكَلَ تَمْرًا فَجَعَلَ يُلْقِي النَّوَى عَلَى ظَهْرِ أُصْبُعَيْهِ السَّبَّابَةُ وَالْوُسْطَى فَلَمَّا قَامَ قَامَ أَبِي فَأَخَذَ بِلِجَامِ دَابَّتِهِ فَقَالَ ادْعُ اللَّهَ لِي فَقَالَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ
Abdullah bin Busr from Banu Sulaim said: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم came to my father and he was a guest with him. He offered food to him and brought hais. He then brought a drink which he drank and he gave it to the one on his right. He ate dried dates and began to put the kernels on the back of his ring finger and middle finger. When he got up, my father also got up, and held the rein of his mount. He said: Pray to Allah for me. He said: O Allah, bless them in what you provided them, and have mercy on them.
سیدنا عبداللہ بن بسر ؓ جو قبیلہ بنی سلیم سے ہیں ان کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ میرے والد کے ہاں تشریف لائے اور کچھ دیر ٹھہرے ۔ میرے والد نے آپ ﷺ کو کھانا پیش کیا ۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وہ کھانا حیس ( ایک خاص قسم کا کھانا جو کھجور ، پنیر ، گھی اور آٹے وغیرہ کا مرکب ہوتا ہے ) تھا جو لایا گیا ۔ پھر وہ مشروب لائے جو آپ ﷺ نے نوش فرمایا ، پھر اپنے دائیں طرف والے کو دے دیا ، اور آپ ﷺ نے کھجوریں کھائیں اور گٹھلیاں اپنی انگشت شہادت اور ساتھ والی انگلی کی پشت پر رکھتے گئے ۔ پھر جب آپ ﷺ وہاں سے اٹھے تو میرے والد نے اٹھ کر آپ ﷺ کی سواری کی لگام تھام لی اور عرض کیا کہ میرے لیے اللہ سے دعا فرمائیں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا ” «اللهم بارك لهم في رزقتهم ، واغفر لهم وارحمهم» ” اے اللہ ! جو تو نے انہیں عنایت فرمایا ہے اس میں انہیں برکت دے ، ان کی مغفرت فر اور ان پر رحمت نازل کر ۔ “
وضاحت: ۱؎ : ایک کھانے کا نام ہے جو کھجور وغیرہ سے تیار کیا جاتا ہے۔