You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... بِمَعْنَى مَالِكٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ: >وَإِلَّا, فَقَدْ عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ<, انْتَهَى حَدِيثُهُ إِلَى: >وَأُعْتِقَ عَلَيْهِ الْعَبْدُ< عَلَى مَعْنَاهُ.
The tradition mentioned above has also been narrated by Ibn Umar through a different chain of transmitters to the same effect as mentioned by Malik. In this version there is no mention of the words otherwise he will be emancipated to the extent of the first man's share. His version ends and the slave be thus emancipated, to the same effect as he (Malik) mentioned.
جناب نافع نے سیدنا ابن عمر ؓ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مذکورہ روایت مالک ( 3940 ) کے ہم معنی بیان کیا ۔ مگر اس میں «وإلا فقد عتق منه عتق» کا ذکر نہیں ۔ اس کی حدیث «وأعتق عليه العبد» پر مکمل ہوئی ہے جو اسی کے ہم معنی ہے ۔
وضاحت: ۱؎ : ابوہریرہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کی جملہ روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ کسی مشترک غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کرنے والا اگر مالدار ہے تو بقیہ حصہ کی قیمت اپنے شریک کو ادا کرے گا اور غلام آزاد ہو جائے گا ، ورنہ غلام سے بقیہ رقم کے لیے بغیر دباؤ کے محنت کرائی جائے گی ، اور جب یہ بھی ممکن نہ ہو تو بقیہ حصہ غلام ہی باقی رہے گا ، اور اسی کے بقدر وہ اپنے دوسرے مالک کی خدمت کرتا رہے گا۔ اس مفہوم کے اعتبار سے روایات میں کوئی اختلاف نہیں ہے ( فتح الباری ) ۔