You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ قَالَ ذُكِرَ كَيْفَ قِرَاءَةُ جِبْرَائِلَ وَمِيكَائِلَ عِنْدَ الْأَعْمَشِ فَحَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ سَعْدٍ الطَّائِيِّ عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاحِبَ الصُّورِ فَقَالَ عَنْ يَمِينِهِ جِبْرَائِلُ وَعَنْ يَسَارِهِ مِيكَائِلُ
Narrated Abu Saeed al-Khudri: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم mentioned the name of the one who will sound the trumpet (sahib as-sur) and said: On his right will be Jibra'il and on his left will be Mika'il.
محمد بن خازم نے بیان کیا کہ جناب اعمش کی مجلس میں «جبرائل» اور «ميكائل» کے تلفظ کی بحث چل پڑی تو اعمش نے بسند سعد طائی ، عطیہ عوفی سے انہوں نے سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے صور پھونکنے والے فرشتے ( اسرافیل ) کا ذکر کیا اور فرمایا ” اس کی دائیں جانب ” جبرائیل “ اور اس کی بائیں جانب ” میکائل “ ہیں ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے بیان کیا کہ «خلف» کہتے ہیں : چالیس سال ہونے کو آئے ہیں کہ میں نے لکھنے سے قلم نہیں اٹھایا ہے مگر مجھے جو الجھن ” جبرائیل اور میکائل “ کے ضبط میں ہوئی ہے کسی اور کلمہ میں نہیں ہوئی ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۴۲۰۵)