You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حُذَافَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ الْعَالِيَةِ بِنْتِ سُبَيْعٍ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ لِي غَنَمٌ بِأُحُدٍ فَوَقَعَ فِيهَا الْمَوْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهَا فَقَالَتْ لِي مَيْمُونَةُ لَوَ أَخَذْتِ جُلُودَهَا فَانْتَفَعْتِ بِهَا فَقَالَتْ أَوَ يَحِلُّ ذَلِكَ قَالَتْ نَعَمْ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا قَالُوا إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ وَالْقَرَظُ
Al-Aliyah, daughter of Subay', said: I had some sheep at Uhud, and they began to die. I then entered upon Maymunah, wife of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم, and mentioned it to her. Maymunah said to me: If you took their skins and made use of them, (that would be better for you). She asked: Is that lawful? She replied, Yes. Some people of the Quraysh passed by the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم dragging a sheep of theirs as big as an ass. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said to them: Would that you took its skin. They said: It died a natural death. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Water and leaves of the mimosa flava purify it.
عالیہ بنت سبیع بیان کرتی ہیں کہ احد کی جانب میری بکریاں ہوتی تھیں ۔ ہوا یہ کہ وہ مرنا شروع ہو گئیں تو میں ام المؤمنین سیدہ میمونہ ؓا کے پاس آئی اور ان سے اس کا ذکر کیا ۔ سیدہ میمونہ ؓا نے مجھ سے کہا : اگر تم ان کے چمڑے اتار لیا کرو تو ان سے فائدہ اٹھاؤ گی ۔ کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا : کیا یہ حلال ہیں ؟ انہوں نے کہا : ہاں ۔ قریش کے کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرے ، وہ ایک بکری گھسیٹے جا رہے تھے جیسے کہ گدھا ہو ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا ” تم اس کا چمڑا ہی اتار لیتے ۔ “ انہوں نے کہا : یہ مردار ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اسے پانی اور قرظ پاک کر دیتا ہے ۔ “ ( قرظ کیکر کی مانند ایک درخت ہوتا ہو جو چمڑا صاف کرنے میں استعمال ہوتا ہے ۔ )
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الفرع والعتیرة ۳ (۴۲۵۱، ۴۲۵۲)، (تحفة الأشراف: ۱۸۰۸۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۶/۳۳۴)