You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ اللَّيْثِيِّ، قَالَ: أَتَيْنَا الْيَشْكُرِيَّ فِي رَهْطٍ مِنْ بَنِي لَيْثٍ، فَقَالَ: مَنِ الْقَوْمُ؟ قُلْنَا: بَنُو لَيْثٍ، أَتَيْنَاكَ نَسْأَلُكَ، عَنْ حَدِيثِ حُذَيْفَةَ؟... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! هَلْ بَعْدَ هَذَا الْخَيْرِ شَرٌّ؟ قَالَ >فِتْنَةٌ وَشَرٌّ<، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! هَلْ بَعْدَ هَذَا الشَّرِّ خَيْرٌ؟ قَالَ: >يَا حُذَيْفَةُ! تَعَلَّمْ كِتَابَ اللَّهِ وَاتَّبِعْ مَا فِيهِ<، ثَلَاثَ مِرَارٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! هَلْ بَعْدَ هَذَا الشَّرِّ خَيْرٌ؟ قَالَ: >هُدْنَةٌ عَلَى دَخَنٍ، وَجَمَاعَةٌ عَلَى أَقْذَاءٍ فِيهَا أَوْ فِيهِمْ<، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! الْهُدْنَةُ عَلَى الدَّخَنِ مَا هِيَ؟ قَالَ: >لَا تَرْجِعُ قُلُوبُ أَقْوَامٍ عَلَى الَّذِي كَانَتْ عَلَيْهِ<، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَبَعْدَ هَذَا الْخَيْرِ شَرٌّ؟ قَالَ: >فِتْنَةٌ عَمْيَاءُ صَمَّاءُ، عَلَيْهَا دُعَاةٌ عَلَى أَبْوَابِ النَّارِ, فَإِنْ تَمُتْ يَا حُذَيْفَةُ! وَأَنْتَ عَاضٌّ عَلَى جِذْلٍ, خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ تَتَّبِعَ أَحَدًا مِنْهُمْ.
Narrated Hudhayfah: The tradition mentioned above (No. 4232) has also been transmitted through a different chain of narrators by Nasr ibn Asim al-Laythi who said: We came to al-Yashkuri with a group of the people of Banu Layth. He asked: Who are these people? We replied: Banu Layth. We have come to you to ask you about the tradition of Hudhayfah. He then mentioned the tradition and said: I asked: Messenger of Allah, will there be evil after this good? He replied: There will be trial (fitnah) and evil. I asked: Messenger of Allah, will there be good after this evil? He replied: Learn the Book of Allah, Hudhayfah, and adhere to its contents. He said it three times. I asked: Messenger of Allah, will there be good after this evil? He replied: An illusory truce and a community with specks in its eye. I asked: Messenger of Allah, what do you mean by an illusory community? He replied: The hearts of the people will not return to their former condition. I asked: Messenger of Allah, will there be evil after this good? He replied: There will be wrong belief which will blind and deafen men to the truth in which there will be summoners at the gates of Hell. If you, Hudhayfah, die adhering to a stump, it will be better for you than following any of them.
نصر بن عاصم لیثی نے بیان کیا کہ ہم بنو لیث کے چند لوگ خالد بن خالد یشکری کے ہاں گئے ۔ انہوں نے پوچھا آپ کون لوگ ہیں ؟ ہم نے بتایا کہ بنو لیث سے ہیں ۔ ہم آپ کی خدمت میں سیدنا حذیفہ ؓ کی حدیث معلوم کرنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں ۔ تو انہوں نے وہ حدیث بیان کی ‘ کہا کہ ہم ( بنو لیث کے لوگ ) سیدنا ابوموسیٰ ؓ کے ساتھ واپس لوٹے ۔ جبکہ کوفہ میں جانور ( خچر وغیرہ ) مہنگے تھے ۔ تو میں اور میرے ساتھی نے سیدنا ابوموسیٰ ؓ سے اجازت چاہی تو انہوں نے ہمیں اجازت دے دی ۔ تو میں نے اپنے ساتھی ( نصر بن عاصم ) سے کہا کہ میں مسجد جاتا ہوں اور جب منڈی شروع ہو گی ‘ میں تمہارے پاس آ جاؤں گا ۔ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ وہاں ایک حلقہ لگا ہوا ہے ‘ گویا ان کے سر کٹے ہوئے ( ہمہ تن گوش ) ‘ ایک آدمی کی بات بڑے غور سے سن رہے ہیں ۔ میں بھی ان میں جا کھڑا ہوا تو ایک آدمی میرے پہلو میں آ کھڑا ہوا ۔ میں نے پوچھا ‘ یہ کون ہے ؟ اس نے کہا : کیا تم بصرہ کے ہو ؟ میں نے کہا ‘ ہاں ۔ اس نے کہا : میں جان گیا ہوں ‘ اگر تم کوفہ کے ہوتے تو اس شخص کے بارے میں نہ پوچھتے ۔ چنانچہ میں اس گفتگو کرنے والے کے قریب ہو گیا ( اور وہ سیدنا حذیفہ ؓ تھے ) تو میں نے سیدنا حذیفہ ؓ سے سنا ‘ بیان کر رہے تھے کہ لوگ تو رسول اللہ ﷺ سے خیر کے بارے میں پوچھتے تھے اور میں شر کے بارے میں سوال کرتا تھا ۔ اور مجھے یقین تھا کہ میں خیر سے محروم نہیں رہوں گا ۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا اس خیر کے بعد شر ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اے حذیفہ ! اللہ کی کتاب سیکھ ( اور پڑھا کر ) اور جو اس میں ہے اس کی پیروی کر ۔ “ آپ ﷺ نے یہ تین بار فرمایا ۔ کہتے ہیں کہ میں نے پھر دریافت کیا ‘ اے اللہ کے رسول ! کیا اس خیر کے بعد شر ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اے حذیفہ ! اللہ کی کتاب سیکھ ( اور پڑھا کر ) اور جو اس میں ہے اس کی اتباع کر “ اور حدیث بیان کی ، اس میں ہے ، سیدنا حذیفہ ؓ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا اس خیر کے بعد شر ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” فتنہ ہو گا اور فساد ہو گا ۔ “ کہتے ہیں : میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! کیا اس شر کے بعد خیر ہو گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اے حذیفہ ! اللہ کی کتاب سیکھو اور جو اس میں ہے اس کی اتباع کرتے رہو “ تین بار فرمایا ۔ کہتے ہیں : اے اللہ کے رسول ! کیا اس شر کے بعد خیر ہو گی ؟ فرمایا ” صلح ہو گی خیانت والی ۔ اتفاق و اجتماع ہو گا مگر کدورت والا ۔“ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! «الهدنة على الدخن»سے کیا مراد ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” لوگوں کے دل پہلے کی سی کیفیت پر واپس نہیں آئیں گے ۔ “ کہتے ہیں ‘ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا اس خیر کے بعد شر ہو گا ؟ فرمایا ” فتنہ ہو گا اندھا اور بہرا ۔ اور اس کے قائد دوزخ کے دروازوں کی طرف دعوت دینے والے ہوں گے ۔ تو اے حذیفہ ! اگر تم اس حال میں مر جاؤ کہ تم کسی درخت کی جڑ کو چبانے والے ہو تو یہ کیفیت تمہارے لیے اس سے بہتر ہو گی کہ ان میں سے کسی کی اتباع کرو ۔ “
وضاحت: ۱؎ : یعنی لوگوں کے دل پہلے کی طرح صاف نہیں ہوں گے ان کے دلوں میں بغض و کینہ باقی رہے گا۔