You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مِالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ, أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ الْيَهُودَ جَاءُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرُوا لَهُ أَنَّ رَجُلًا مِنْهُمْ وَامْرَأَةً زَنَيَا! فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَا تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ فِي شَأْنِ الزِّنَا؟<، فَقَالُوا: نَفْضَحُهُمْ وَيُجْلَدُونَ! فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ: كَذَبْتُمْ, إِنَّ فِيهَا الرَّجْمَ، فَأَتَوْا بِالتَّوْرَاةِ، فَنَشَرُوهَا! فَجَعَلَ أَحَدُهُمْ يَدَهُ عَلَى آيَةِ الرَّجْمِ! ثُمَّ جَعَلَ يَقْرَأُ مَا قَبْلَهَا وَمَا بَعْدَهَا! فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ: ارْفَعْ يَدَيْكَ، فَرَفَعَهَا، فَإِذَا فِيهَا آيَةُ الرَّجْمِ! فَقَالُوا: صَدَقَ يَا مُحَمَّدُ! فِيهَا آيَةُ الرَّجْمِ، فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَا. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: فَرَأَيْتُ الرَّجُلَ يَحْنِي عَلَى الْمَرْأَةِ, يَقِيهَا الْحِجَارَةَ.
Ibn Umar said: some jews came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and mentioned to him that a man and a women of their number had committed fornication. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم asked them: What do you find in the Torah about stoning? They replied: We disgrace them and they should be flogged. Abdullah bin Salam said: You lie; it contains (instruction for) stoning. So they brought the Torah and spread it out, and one of them put his hand over the verse of stoning and read what preceded it and what followed it. Abdullah bin Salam said to him: Lift your hand. When he did so, the verse of stoning was seen to be in it. They then said: He has spoken the truth, Muhammad, the verse of stoning is in it. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم then gave command regarding them, and they were stoned to death. Abdullah bin Umar said: I saw the man leaning on the woman protecting her from the stones.
سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ کچھ یہودی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ ﷺ کو بتایا کہ ہمارے ایک مرد اور عورت نے بدکاری کی ہے ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا ” تم لوگ زنا کے سلسلے میں تورات میں کیا پاتے ہو ؟ “ انہوں نے کہا : ہم انہیں بے عزت کرتے ہیں اور انہیں کوڑے مارے جاتے ہیں ۔ تو سیدنا عبداللہ بن سلام ؓ نے کہا کہ تم جھوٹ کہتے ہو ۔ بلاشبہ اس میں رجم کا حکم ہے ۔ چنانچہ وہ تورات لے آئے اور اسے کھولا تو ان میں سے ایک نے اپنا ہاتھ رجم والی آیت پر رکھ لیا ، پھر اس کے آگے پیچھے سے پڑھنے لگا ۔ تو سیدنا عبداللہ بن سلام ؓ نے اس سے کہا : اپنا ہاتھ اٹھا ۔ اس نے ہاتھ اٹھایا تو اس میں رجم والی آیت موجود تھی ۔ تو وہ بولے : سچ ہے اے محمد ! ( ﷺ ) اس میں رجم کی آیت موجود ہے ۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے متعلق حکم دیا اور انہیں سنگسار کر دیا گیا ۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس مرد کو دیکھا کہ وہ اس عورت کو پتھروں سے بچانے کے لیے اس پر جھکتا تھا ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز ۶۰ (۱۳۲۹)، المناقب ۲۶ (۳۶۳۵)، الحدود ۲۴ (۶۴۸)، صحیح مسلم/الحدود ۶ (۱۶۹۹)، سنن الترمذی/الحدود ۱۰ (۱۴۳۶)، سنن ابن ماجہ/الحدود ۱۰ (۲۵۵۶)، (تحفة الأشراف: ۸۰۱۴، ۸۳۲۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۷/ ۶۳، ۷۶)، موطا امام مالک/الحدود ۱(۱)، سنن الدارمی/الحدود ۱۵ (۲۳۶۷)