You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ مُجَالِدٌ، أَخْبَرَنَا، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: جَاءَتِ الْيَهُودُ بِرَجُلٍ وَامْرَأَةٍ مِنْهُمْ زَنَيَا، فَقَالَ: >ائْتُونِي بِأَعْلَمِ رَجُلَيْنِ مِنْكُمْ<. فَأَتَوْهُ بِابْنَيْ صُورِيَا، فَنَشَدَهُمَا: >كَيْفَ تَجِدَانِ أَمْرَ هَذَيْنِ فِي التَّوْرَاةِ؟<، قَالَا: نَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ: إِذَا شَهِدَ أَرْبَعَةٌ أَنَّهُمْ رَأَوْا ذَكَرَهُ فِي فَرْجِهَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ رُجِمَا، قَالَ: >فَمَا يَمْنَعُكُمَا أَنْ تَرْجُمُوهُمَا؟<، قَالَا: ذَهَبَ سُلْطَانُنَا، فَكَرِهْنَا الْقَتْلَ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّهُودِ، فَجَاءُوا بِأَرْبَعَةٍ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ رَأَوْا ذَكَرَهُ فِي فَرْجِهَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجْمِهِمَا.
Jabir bin Abdullah said: The Jews brought a man and a woman of them who had committed fornication. He said: Bring me two learned men or yours. So they brought the two sons of Suriya. He adjured them and said: How do you think about the matter if these two persons bear witness to the effect that they have seen his sexual organ in her female organ (penetrated) like a collyrium stick when enclosed in its case, they will be stoned to death. He asked: What is there which prevents you from stoning them: They replied: Our rule has gone, so we disapproved of killing. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم then called four witnesses. They brought four witnesses. Who testified that they had seen his sexual organ (penetrated) in her female organ like a collyrium stick when enclosed in its case. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم then gave orders for stoning them.
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ یہودی اپنے ایک مرد اور عورت کو لے کر آئے جنہوں نے زنا کیا تھا ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” اپنے دو بڑے عالموں کو لے آؤ ۔ “ پس وہ صوریا کے دو بیٹوں کو لے آئے ‘ آپ ﷺ نے انہیں قسم دے کر پوچھا کہ تم ان کے بارے میں تورات میں کیا پاتے ہو ؟ تو انہوں نے کہا : تورات میں ہم یہ پاتے ہیں کہ جب چار آدمی گواہی دے دیں کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کی فرج میں ایسے دیکھا ہے جیسے سرمے دانی میں سلائی ہوتی ہے تو انہیں رجم کر دیا جائے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” تو تمہیں ان کو رجم کرنے میں کیا مانع ہے ؟ “ انہوں نے کہا : ہماری اپنی حکومت تو نہیں ہے اس لیے قتل کرنا ہمیں برا لگتا ہو ۔ تب رسول اللہ ﷺ نے گواہ طلب کئے تو وہ چار گواہ لے کر آئے ۔ انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کی فرج میں ایسے دیکھا ہے جیسے سرمے دانی میں سلائی ہو ‘ تو نبی کریم ﷺ نے ان کو رجم کرنے کا حکم دیا ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/ الأحکام (۲۳۲۸)، (تحفة الأشراف: ۲۳۴۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد ( ۳/۳۸۷)، صحیح مسلم/الحدود ۶ (۲۳۷۴)