You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح، وحَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ, أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَلْقِيًا- قَالَ الْقَعْنَبِيُّ فِي الْمَسْجِدِ-، وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى.
Abbad bin Tamim quoted his paternal uncle as saying that he had seen the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم lying on his back in the mosque according to Qanabi’s version) placing one foot over the other.
جناب عباد بن تمیم اپنے چچا ( عبداللہ بن زید بن عاصم انصاری ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جب کہ آپ ﷺ چت لیٹے ہوئے تھے ۔ قعنبی نے کہا : مسجد میں لیٹے ہوئے تھے اور آپ اپنی ایک ٹانگ دوسری پر رکھے ہوئے تھے ۔
وضاحت: ۱؎ : اس حدیث میں اور اس سے پہلے والی حدیث میں بظاہر تعارض ہے ، تطبیق کی صورت یہ ہے کہ ممانعت اس صورت میں ہے جب لنگی ( ازار ) تنگ ہو ، اور ایسا کرنے سے ستر کھلنے کا اندیشہ ہو ، اور اگر ازار کشادہ ہو ، اور ستر کھلنے کا اندیشہ نہ ہو تو درست ہے ، یا دونوں پیر پھیلا کر ایسا کرنا درست ہے ، کیونکہ اس صورت میں ستر کھلنے کا اندیشہ نہیں رہتا ، البتہ ایک پیر کو کھڑا کر کے دوسرے کو کھڑے پر رکھنا درست نہیں کیونکہ اس میں ستر کھلنے کا اندیشہ رہتا ہے۔