You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، قَالَ: سَمِعْتُ مَنْصُورًا يُحَدِّثُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا أَتَيْتَ مَضْجَعَكَ, فَتَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلَى شِقِّكَ الْأَيْمَنِ، وَقُلِ: اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ, رَهْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ<. قَالَ: >فَإِنْ مِتَّ مِتَّ عَلَى الْفِطْرَةِ، وَاجْعَلْهُنَّ آخِرَ مَا تَقُولُ قَالَ الْبَرَاءُ فَقُلْتُ: أَسْتَذْكِرُهُنَّ، فَقُلْتُ: وَبِرَسُولِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ! قَالَ: >لَا, وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ<.
Al-Bara bin Azib said: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said to me: When you go to your bed, perform ablution like the ablution for prayer, and then lie on your right side and say: O Allah I have handed over my face to thee, entrusted my affairs to thee, and committed my back to thee out of desire for and fear to thee. There is no refuge and no place of safety from thee except by having recource to thee. I believe in Thy Book which Thou hast sent down and in Thy prophet whom thou hast sent down. He said: If you die (that night), you would die in the true religion, and utter these words in the last of that you utter (other prayers). Al-Bara said: I said: I memorise them, and then I repeated, saying “and in Thy Messenger whom Thou hast sent”. He said: No, say: “and in Thy Prophet whom Thou hast sent.
سیدنا براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ” جب اپنے بستر پر جانے لگو تو وضو کر لیا کرو جیسے نماز کے لیے کرتے ہو ‘ پھر اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جاؤ اور کہو «اللهم أسلمت وجهي إليك وفوضت أمري إليك وألجأت ظهري إليك رهبة ورغبة إليك لا ملجأ ولا منجى منك إلا إليك آمنت بكتابك الذي أنزلت وبنبيك الذي أرسلت» ” اے اﷲ ! میں نے اپنا چہرہ تیرے تابع کر دیا اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کر دیا ‘ اپنی کمر تیری طرف لگا لی ( تجھے ہی اپنا سہارا بنا لیا ) مجھے تیرا ہی ڈر ہے اور شوق بھی تیری طرف ہے ۔ تجھ سے بھاگ کر کے میرے لیے تیرے سوا کہیں کوئی جائے پناہ اور جائے نجات نہیں ۔ میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی ہے اور اس نبی کو تسلیم کیا جسے تو نے رسول بنا کر بھیجا ہے ۔ “ آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر تو ( اس رات میں ) مر گیا تو فطرت ( دین اسلام ) پر مرے گا ۔ اور چاہیئے کہ یہ تیری آخری بات ہو ( اس کے بعد کوئی اور گفتگو نہ ہو ) ۔ “ سیدنا براء ؓ کہتے ہیں میں نے اس دعا کو یاد کرتے ہوئے دہرایا تو لفظ کہہ دیے «وبرسولك الذي أرسلت» ” میں تیرے اس رسول پر ایمان لایا جسے تو نے بھیجا ہے ۔ “ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” نہیں ( بلکہ جو الفاظ میں نے تمہیں پڑھائے ہیں وہی یاد کرو ‘ اور وہ الفاظ ہیں ) «وبنبيك الذي أرسلت» ” میں تیرے اس نبی پر ایمان لایا جسے تو نے رسول بنا کر بھیجا ہے ۔ “
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء ۷۵ (۲۴۷)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء ۱۷ (۲۷۱۰)، سنن الترمذی/الدعوات ۱۱۷ (۳۵۷۴)، (تحفة الأشراف: ۱۷۶۳)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الدعاء ۱۵ (۳۸۷۶)، مسند احمد (۴/۲۹۰، ۲۹۲، ۲۹۳، ۲۹۶، ۳۰۰)، سنن الدارمی/الاستئذان ۵۱ (۲۷۲۵)