You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ سَالِمًا الْفَرَّاءَ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ الْحَمِيدِ- مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ-, حَدَّثَهُ أَنَّ أُمَّهُ حَدَّثَتْهُ- وَكَانَتْ تَخْدِمُ بَعْضَ بَنَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-, أَنَّ ابْنَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَتْهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُهَا فَيَقُولُ: >قُولِي حِينَ تُصْبِحِينَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، مَا شَاءَ اللَّهُ كَانَ، وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ, فَإِنَّهُ مَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُصْبِحُ حُفِظَ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُمْسِي حُفِظَ حَتَّى يُصْبِحَ<.
Narrated Daughter of the Prophet: AbdulHamid, a client of Banu Hashim, said that his mother who served some of the daughters of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم told him that one of the daughters of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said that the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم used to teach her saying: Say in the morning: Glory be to Allah, and I begin with praise of Him; there is no power but in Allah ; what Allah wills comes to pass and what He does not will does not come to pass; I know that Allah is Omnipotent and that Allah has comprehended everything in knowledge ; for whoever says it in the morning will be guarded till the evening, and whoever says it in the evening will be guarded till the morning.
عبدالحمید مولیٰ بنو ہاشم سے روایت ہے کہ اس کی والدہ نبی کریم ﷺ کی کسی صاحبزادی کی خدمت کیا کرتی تھی ۔ اس صاحبزادی نے اسے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ اسے سکھایا کرتے تھے اور فرماتے تھے ” جب تم صبح کرو تو یہ کہا کرو : «سبحان الله وبحمده لا قوة إلا بالله شاء الله كان و لم يشأ لم يكن أعلم أن الله على كل شىء قدير وأن الله قد أحاط بكل شىء علما» ” اللہ پاک ہے اپنی حمدوں کے ساتھ ۔ نیکی اور خیر اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر ممکن نہیں ۔ جو اللہ چاہتا ہے ہو جاتا ہے اور جو نہیں چاہتا نہیں ہوتا ۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے اور اس کا علم ہر شے کو اپنے گھیرے میں لیے ہوئے ہے ۔ “ بلاشبہ جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہہ لے ، تو شام تک اس کی حفاظت کی جائے گی اور جس نے شام کو یہ پڑھ لیے ، تو صبح تک اس کی حفاظت کی جائے گی ۔ “
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۱۸۳۸۸)