You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ,قَالَ:أَخْبَرَنَا ح، وحَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ النَّجَّارِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيِّ قَالَ الرَّبِيعُ ابْنُ الْبَيْلَمَانِيِّ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, أَنَّهُ قَالَ: >مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ {فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ-إِلَى-وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ}[الروم: 17-19]، أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُمْسِي, أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ فِي لَيْلَتِهِ<. قَالَ الرَّبِيعُ عَنِ اللَّيْثِ.
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: If anyone repeats in the morning: So glory be to Allah in the evening and in the morning; to Him is the praise in the heavens and the earth, and in the late evening and at noon. . . . thus shall you be brought forth, he will get that day what he has missed; and if anyone repeats these words in the evening he will get that night what he has missed. Ar-Rabi transmitted it from al-Layth.
سیدنا ابن عباس ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص صبح کے وقت ( سورۃ الروم کی درج ذیل آیات ) پڑھ لے وہ اپنے اس دن کی فوت شدہ نیکیاں حاصل کر لے گا اور جس نے انہیں شام کے وقت پڑھ لیا وہ اپنی اس رات کی فوت شدہ نیکیاں حاصل کر لے گا ۔ “ ( وہ آیات یہ ہیں ) «فسبحان الله حين تمسون وحين تصبحون ، وله الحمد في السموات والأرض وعشيا وحين تظهرون ، يخرج الحي من الميت ويخرج الميت من الحي ويحيي الأرض بعد موتها وكذلك تخرجون» چنانچہ تم اﷲ کی تسبیح ( پاکی بیان ) کرو جب تم شام کرو اور جب صبح کرو اور اسی کی تعریف ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور ( تسبیح کرو ) پچھلے پہر اور جب تم دوپہر کرو ۔ وہ نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے ‘ اور زمین کو ( بھی ) اس کے مردہ (بنجر) ہو جانے کے بعد زندہ ( شاداب ) کر دیتا ہے اور ایسے ہی تمہیں بھی نکالا جائے گا ۔ “ ربیع بن سلیمان کی روایت میں «أخبرني الليث» کی بجائے «عن الليث» کے الفاظ ہیں ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ۵۸۱۳)