You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ, أَنَّ رَجُلًا كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي لَأُحِبُّ هَذَا! فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَعْلَمْتَهُ؟<، قَالَ: لَا، قَالَ: >أَعْلِمْهُ<، قَالَ: فَلَحِقَهُ، فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّكَ فِي اللَّهِ، فَقَالَ: أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ.
Narrated Anas ibn Malik: A man was with the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم and a man passed by him and said: Messenger of Allah! I love this man. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم then asked: Have you informed him? He replied: No. He said: Inform him. He then went to him and said: I love you for Allah's sake. He replied: May He for Whose sake you love me love you!
سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص اس کے پاس سے گزرا ۔ تو اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! بیشک مجھے اس سے محبت ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا ” کیا تو نے اس کو بتایا ہے ؟ “ اس نے کہا : نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اس کو بتا دے ۔ “ چنانچہ وہ اس سے جا کر ملا اور اس سے بولا : مجھے تم سے اللہ کے لیے محبت ہے ۔ تو اس نے جواب دیا : اللہ بھی تم سے محبت کرے جس کی خاطر تم مجھ سے محبت کرتے ہو ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ۴۶۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۱۴۱)