You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ فِتْيَتِي فَيَجْمَعُوا حُزَمًا مِنْ حَطَبٍ، ثُمَّ أَاتِيَ قَوْمًا يُصَلُّونَ فِي بُيُوتِهِمْ لَيْسَتْ بِهِمْ عِلَّةٌ, فَأُحَرِّقَهَا عَلَيْهِمْ<. قُلْتُ لِيَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ: يَا أَبَا عَوْفٍ الْجُمُعَةَ عَنَى؟ أَوْ غَيْرَهَا؟! قَالَ: صُمَّتَا أُذُنَايَ إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَأْثُرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا ذَكَرَ جُمُعَةً وَلَا غَيْرَهَا.
Abu Hurairah reported the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying; I thought to give orders for arranging prayer in congregation, and then to have the Iqamah called for it, then to order a man to lead the people in prayer, then to go off in company of the people who have bundles of firewood to those people who are not present at the prayer and then to burn down their houses with fire.
جناب یزید بن اصم کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ ؓ کو سنا ، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” میرا جی چاہتا ہے کہ اپنے جوانوں کو حکم دوں کہ لکڑیوں کے گٹھے اکٹھے کریں ، پھر میں ان لوگوں کی طرف جاؤں جو اپنے گھروں میں نمازیں پڑھتے ہیں ، حالانکہ انہیں کوئی عذر نہیں ہے اور ان کے گھروں کو آگ لگا دوں ۔ “ ( یزید بن یزید نے کہا ) میں نے ( اپنے شیخ ) یزید بن اصم سے کہا : اے ابوعوف ! اس سے آپ کی مراد جمعہ ( کی نماز ) تھی یا کچھ اور ؟ انہوں نے کہا : میرے کان بہرے ہو جائیں اگر میں نے ابوہریرہ ؓ کو رسول اللہ ﷺ کی حدیث بیان کرتے ہوئے نہ سنا ہو ۔ انہوں نے جمعہ یا دوسری نماز کا ذکر نہیں کیا ۔ ( یعنی کوئی تخصیص نہیں ، جمعہ سمیت تمام نمازوں کی جماعت کا مسئلہ ہے ) ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/المساجد ۱۷ (۷۹۱)، موطا امام مالک/صلاة الجماعة ۱ (۳)، (تحفة الأشراف: ۱۲۵۲۷)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان ۲۹ (۶۴۴)، ۳۴ (۶۵۷)، والخصومات ۵ (۲۴۲۰)، والأحکام ۵۲ (۷۲۲۴)، صحیح مسلم/المساجد ۴۲ (۶۵۱)، سنن الترمذی/الصلاة ۴۸ (۲۱۷)، سنن النسائی/الإمامة ۴۹ (۸۴۹)، مسند احمد (۲/۲۴۴، ۳۷۶، ۴۸۹، ۵۳۱)، سنن الدارمی/الصلاة ۵۴ (۱۳۱۰) (صحیح)