You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >ائْذَنُوا لِلنِّسَاءِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِاللَّيْلِ<. فَقَالَ ابْنٌ لَهُ: وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ فَيَتَّخِذْنَهُ دَغَلًا! وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ! قَالَ: فَسَبَّهُ وَغَضِبَ، وَقَالَ: أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >ائْذَنُوا لَهُنَّ<، وَتَقُولُ: لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ؟!
Abdullah bin Umar reported the prophet صلی اللہ علیہ وسلم as saying; Allow women to visit the mosque at night. A son of his (Bilal) said; I swear by Allah, we shall certainly not allow them because they will defraud. I swear by Allah, we shall not allow them. He (Ibn Umar) abused him and became angry at him and said: I tell you that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Allow them; yet you say; we shall not allow them.
جناب مجاہد نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” عورتوں کو رات کے وقت مساجد میں جانے کی خاطر اجازت دے دیا کرو ۔ “ اس پر ان کے ایک صاحبزادے نے ان سے کہا : قسم اللہ کی ! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے ۔ وہ اسے ( باہر نکلنے کا ) ایک بہانہ بنا لیں گی ۔ قسم اللہ کی ! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے ۔ تو سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے اسے بہت سخت سست کہا اور ناراض ہو گئے ۔ کہا کہ میں تمہیں بتا رہا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ” ان کو اجازت دو ۔ “ اور تم کہتے ہو کہ ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے ۔
وضاحت: ۱؎ : گویا تم اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل لا رہے ہو، احمد کی ایک روایت (۲/۳۶) میں ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے زندگی بھر اس لڑکے سے بات نہیں کی۔