You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، عَنْ بُدَيْلٍ، حَدَّثَنِي أَبُو عَطِيَّةَ، مَوْلًى مِنَّا قَالَ: كَانَ مَالِكُ بْنُ حُوَيْرِثٍ يَأْتِينَا إِلَى مُصَلَّانَا هَذَا، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَقُلْنَا لَهُ: تَقَدَّمْ فَصَلِّهْ، فَقَالَ لَنَا، قَدِّمُوا رَجُلًا مِنْكُمْ يُصَلِّي بِكُمْ, وَسَأُحَدِّثُكُمْ لِمَ لَا أُصَلِّي بِكُمْ, سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >مَنْ زَارَ قَوْمًا, فَلَا يَؤُمَّهُمْ، وَلْيَؤُمَّهُمْ رَجُلٌ مِنْهُمْ<.
Abu Atiyyah, a freed slave of us, said: Malik bin al-Huwairith came to this place of prayer of ours, and the iqamah for prayer was called. We said to him: Come forward and lead the prayer. He said to us: Put one of your own men forward to lead you in prayer. I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم say: If anyone visits people, he should not lead them in prayer, but some person of them should lead the prayer.
جناب ابوعطیہ نے بیان کیا کہ سیدنا مالک بن حویرث ؓ ہمارے ہاں اسی جگہ ، جہاں ہم نماز پڑھتے ہیں ، آیا کرتے تھے ۔ چنانچہ نماز کی اقامت کہی گئی تو ہم نے ان سے کہا : آگے بڑھیں اور نماز پڑھائیں ۔ انہوں نے کہا : کوئی اپنا آدمی آگے کرو جو تمہیں نماز پڑھائے ۔ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ میں اس وقت کیوں نماز نہیں پڑھاتا ؟ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے آپ ﷺ فر رہے تھے ” جو شخص کسی قوم کو ملنے کے لیے جائے تو ان کی امامت نہ کرائے بلکہ ان ہی میں کا کوئی شخص امامت کرائے ۔ “
وضاحت: ۱؎ : اگر خوشی و رضا مندی سے لوگ زائر کو امام بنانا چاہیں اور وہ امامت کا مستحق بھی ہو تو اس کا امام بننا جائز ہے، کیونکہ ابومسعود کی ایک روایت میں «إلا بإذنه» کا اضافہ ہے۔