You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا زِيَادٌ الْأَعْلَمُ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ جَاءَ وَرَسُولُ اللَّهِ رَاكِعٌ فَرَكَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَى إِلَى الصَّفِّ فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ أَيُّكُمْ الَّذِي رَكَعَ دُونَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشَى إِلَى الصَّفِّ فَقَالَ أَبُو بَكْرَةَ أَنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ قَالَ أَبُو دَاوُد زِيَادٌ الْأَعْلَمُ زِيَادُ بْنُ فُلَانِ بْنِ قُرَّةَ وَهُوَ ابْنُ خَالَةِ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ
Al-Hasan reported: Abu Bakrah came when the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم was bowing. So he bowed without the row (before joining it). He then went to the row. When the prophet صلی اللہ علیہ وسلم finished his prayer, he said: which of your bowed without the row, and then went to the row? Abu Bakrah said; it was i. the prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: May Allah increase your eagerness! but do not do it again.
جناب حسن بصری سے مروی ہے کہ سیدنا ابوبکرہ ؓ آئے اور رسول اللہ ﷺ رکوع میں تھے ، تو انہوں نے صف میں ملنے سے پہلے ہی رکوع کر لیا اور پھر ( اسی حالت میں ) چلتے ہوئے صف میں جا ملے ۔ جب نبی کریم ﷺ نے نماز مکمل کی تو پوچھا ” تو میں سے کس نے صف میں ملنے سے پہلے رکوع کیا تھا پھر وہ چلتے ہوئے صف میں ملا ؟ “ سیدنا ابوبکرہ ؓ نے کہا : وہ میں تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ تیری ( نیکی کی ) حرص اور بڑھائے ، پھر ایسے نہ کرنا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : زیاد اعلم کا نام زیاد بن فلان ابن قرہ ہے اور یہ یونس بن عبید کا خالہ زاد ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: ۱۱۶۵۹) (صحیح)