You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو وَسَمِعَهُ مِنْ جَابِرٍ قَالَ كَانَ مُعَاذٌ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا قَالَ مَرَّةً ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُصَلِّي بِقَوْمِهِ فَأَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً الصَّلَاةَ وَقَالَ مَرَّةً الْعِشَاءَ فَصَلَّى مُعَاذٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ جَاءَ يَؤُمُّ قَوْمَهُ فَقَرَأَ الْبَقَرَةَ فَاعْتَزَلَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ فَصَلَّى فَقِيلَ نَافَقْتَ يَا فُلَانُ فَقَالَ مَا نَافَقْتُ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ مُعَاذًا يُصَلِّي مَعَكَ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّمَا نَحْنُ أَصْحَابُ نَوَاضِحَ وَنَعْمَلُ بِأَيْدِينَا وَإِنَّهُ جَاءَ يَؤُمُّنَا فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ فَقَالَ يَا مُعَاذُ أَفَتَّانٌ أَنْتَ أَفَتَّانٌ أَنْتَ اقْرَأْ بِكَذَا اقْرَأْ بِكَذَا قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ بِسَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى فَذَكَرْنَا لِعَمْرٍو فَقَالَ أُرَاهُ قَدْ ذَكَرَهُ
Jabir said: Muadh bin Jabal used to pray along with the prophet صلی اللہ علیہ وسلم; then he returned and led us in prayer. Sometimes he (the narrator) said: then he returned and led his people in prayer. One night the prophet صلی اللہ علیہ وسلم delayed the prayer. Sometimes he (the narrator) mentioned the word “the night prayer”. Then Muadh prayed along with the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم, then returned to his people and led them in prayer, and recited surah al-baqrah. A mane turned aside and prayed alone. The people said to him: Have you become a hypocrite, so and so? He replied: I did not become a hypocrite. He then came to the prophet صلی اللہ علیہ وسلم and said (to him): Messenger of Allah. Muadh prays along with you and then returns and leads us in prayers. We look after camels used for watering and work for by day. De came to us leading us In prayer, and he recited Surah al-Baqrah (in prayer). He (the prophet) said: Muadh, are you a trouble maker? Recite such an d such ; recite such and such (surahs) The narrator Abu al-zubair said (recite) “Glorify the name of the most high lord” (surah lxxxvii. ) and “By the night when it covers over” (surah xcii. ) we mentioned this to Amr. He said I think he mentioned it (the names of some surahs).
سیدنا جابر ؓ کا بیان ہے کہسیدنا معاذ بن جبل ؓ نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے اور پھر واپس آ کر ہماری امامت کراتے تھے ، عمرو بن دینار نے ایک بار یوں کہا کہ پھر واپس آ کر اپنی قوم کو نماز پڑھاتے تھے ۔ ایک رات نبی کریم ﷺ نے تاخیر سے نماز پڑھائی اور ایک بار روایت کیا کہ عشاء کی نماز آپ ﷺ نے تاخیر سے پڑھائی اور سیدنا معاذ ؓ نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی پھر آ کر اپنی قوم کی امامت کی اور سورۃ البقرہ پڑھنی شروع کر دی ۔ تو قوم میں سے ایک آدمی علیحدہ ہو گیا اور اس نے الگ ہی اپنی نماز پڑھی ، تو اسے کہا گیا : کیا تو منافق ہو گیا ہے اے فلاں ؟ اس نے کہا : میں منافق نہیں ہوا ہوں ۔ چنانچہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا : سیدنا معاذ ؓ آپ کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں ، پھر واپس جا کر ہماری امامت کراتے ہیں ، اے اللہ کے رسول ! اور ہم آب پاشی کی اونٹنیوں والے ہیں ، اپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہیں ، ( گزشتہ رات ) وہ آئے اور ہماری امامت کرائی اور سورۃ البقرہ پڑھنے لگے ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” اے معاذ ! کیا تو فتنے میں ڈالنے والا ہے ؟ کیا تو فتنے میں ڈالنے والا ہے ؟ وہ پڑھو اور وہ پڑھو ۔ “ ابوزبیر نے نام لے کر کہا کہ « سبح اسم ربك الأعلى » اور « والليل إذا يغشى » پڑھو اور ہم نے عمرو سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ میرا بھی خیال ہے کہ آپ نے سورتوں کے نام ذکر کیے تھے ۔
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم : (۶۰۰)، (تحفة الأشراف: ۲۵۳۳) (صحیح)