You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أبو داود سليمان بن الأشعث السجستاني
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ مِحْجَنَ بْنَ الْأَدْرَعِ, حَدَّثَهُ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ قَدْ قَضَى صَلَاتَهُ، وَهُوَ يَتَشَهَّدُ، وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ، أَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، قَالَ: فَقَالَ: >قَدْ غُفِرَ لَهُ، قَدْ غُفِرَ لَهُ<، ثَلَاثًا.
Narrated Abdullah ibn Masud: It pertains to the sunnah to utter the tashahhud quietly.
سیدنا محجن بن ادرع ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے ، آپ نے ایک شخص کو دیکھا جس نے اپنی نماز مکمل کر لی تھی اور وہ تشہد پڑھ رہا تھا اور کہہ رہا تھا : «اللهم إني أسألك يا الله الأحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد أن تغفر لي ذنوبي إنك أنت الغفور الرحيم» آپ ﷺ نے فرمایا ” اسے بخش دیا گیا ، اسے بخش دیا گیا ۔ “ تین بار فرمایا ۔ ( دعا کا ترجمہ ہے ) ” میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے اللہ ! اکیلے ، بے نیاز ، نہ جس نے جنا نہ جنا گیا ، اور کوئی اس کے برابر نہیں ! یہ کہ میرے گناہ معاف فر دے ۔ بیشک تو بہت ہی بخشنے والا رحم کرنے والا ہے ۔ “
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة ۱۰۴ (۲۹۱)، (تحفة الأشراف: ۹۱۷۲) (صحیح)