You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ بِالْمَصِّيْصَةِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ مَعْمَرٍ وَالنُّعْمَانُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ فَحَدَّثَ أَحَدُهُمَا حَدِيثَ الشَّفَاعَةِ وَالْآخَرُ مُنْصِتٌ قَالَ فَتَأْتِي الْمَلَائِكَةُ فَتَشْفَعُ وَتَشْفَعُ الرُّسُلُ وَذَكَرَ الصِّرَاطَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُجِيزُ فَإِذَا فَرَغَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ الْقَضَاءِ بَيْنَ خَلْقِهِ وَأَخْرَجَ مِنْ النَّارِ مَنْ يُرِيدُ أَنْ يُخْرِجَ أَمَرَ اللَّهُ الْمَلَائِكَةَ وَالرُّسُلَ أَنْ تَشْفَعَ فَيُعْرَفُونَ بِعَلَامَاتِهِمْ إِنَّ النَّارَ تَأْكُلُ كُلَّ شَيْءٍ مِنْ ابْنِ آدَمَ إِلَّا مَوْضِعَ السُّجُودِ فَيُصَبُّ عَلَيْهِمْ مِنْ مَاءِ الْجَنَّةِ فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ
It was narrated that 'Ata bin Yazid said: I was sitting with Abu Hurairah and Abu Sa'eed. One of them narrated the hadith about intercession and the other was listening. He said: 'Then the angels will come and intercede, and the messengers will intercede.' And he mentioned the Sirat, and said: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'I will be the first one to cross it, and when Allah has finished passing judgment among His creation, and has brought forth from the Fire those whom He wants to bring forth, Allah will command the angels and the messengers to intercede, and they will be recognized by their signs, for the Fire will consume all of the son of Adam apart from the place of prostration. Then the water of life will be poured on them, and they will grow like seeds on the banks of a rainwater stream.
حضرت عطاء بن یزید بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا۔ ان میں سے ایک نے شفاعت والی حدیث سنائی اور دوسرا خاموش بیٹھا تھا۔ اس (صحابی) نے فرمایا: فرشتے آئیں گے اور سفارش کریں گے۔ تمام رسول علیہم السلام بھی سفارش فرمائیں گے۔ پھر انھوں نے پل صراط کا ذکر کرکے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں سب سے پہلے گزروں گا۔ پھر جب اللہ تعالیٰ بندوں کے درمیان انصاف کرکے ےفارغ ہو جائے گا اور جنھیں آگ سے نکالنا چاہے گا، انھیں نکالنے لگے گا تو فرشتوں اور رسولوں کو سفارش کرنے کا حکم دے گا تو انھیں ان کے (سجدوں کے) نشانات سے پہچانا جائے گا کیونکہ آگ انسان کے ہر عضو کو جلا دے گی مگر سجدے والی جگہوں کو نہ جلا سکے گی، چنانچہ (جہنم سے نکال کر) ان پر آب حیات ڈالا جائے گا، تو وہ ایسے (خوب صورت) اگیں گے جیسے سیلابی کوڑا کرکٹ میں دانہ اگتا ہے۔‘‘