You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ زَهْدَمٍ قَالَ كُنَّا مَعَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِي بِطَبَرِسْتَانَ وَمَعَنَا حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ فَقَالَ أَيُّكُمْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَقَالَ حُذَيْفَةُ أَنَا فَوَصَفَ فَقَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ بِطَائِفَةٍ رَكْعَةً صَفٍّ خَلْفَهُ وَطَائِفَةٍ أُخْرَى بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْعَدُوِّ فَصَلَّى بِالطَّائِفَةِ الَّتِي تَلِيهِ رَكْعَةً ثُمَّ نَكَصَ هَؤُلَاءِ إِلَى مَصَافِّ أُولَئِكَ وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً
It was narrated that Tha'labah bin Zahdam said: We were with Sa'eed bin Al-'Asi in Tabaristan, and Hudhaifah bin Al-Yaman was with us. He said: 'Which of you offered the fear prayer with the Messenger of Allah (ﷺ)?' Hudhaifah said: 'I did', and he described it. He said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) offered the fear prayer, leading one group who had formed rows behind him in praying one rak'ah, while the other group was between him and the enemy. So he led the group that was near him in praying one rak'ah, then they left and took the place of others, and the others came and he led them in praying one rak'ah.'
حضرت ثعلبہ بن زہدم سے روایت ہے کہ ہم طبرستان میں حضرت سعید بن عاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے اور ہمارے ساتھ حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ حضرت سعید بن عاص رضی اللہ عنہ نے کہا: تم میں سے کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صلاۃ خوف (خوف کی نماز) پڑھی ہے؟ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے پھر انھوں نے آپ کی نماز کا طریقہ بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز خوف ایک گروہ کو، جس نے آپ کے پیچھے صف باندھی تھی، ایک رکعت پڑھائی اور دوسرا گروہ آپ کے اور دشمن کے درمیان تھا (تاکہ دشمن نماز کی حالت میں حملہ نہ کرسکے۔) تو آپ نے اس گروہ کو جو آپ کے پیچھے تھا، ایک رکعت پڑھائی، پھر یہ گروہ دوسرے گروہ کی لڑائی کی جگہ میں پہنچ گیا اور وہ گروہ ان کی جگہ آگیا۔ آپ نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة ۲۸۷ (۱۲۴۶) مختصراً، مسند احمد ۵/۳۸۵، ۳۹۵، ۳۹۹، ۴۰۴، ۴۰۶، (تحفة الأشراف: ۳۳۰۴) (صحیح)