You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَمَّنْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلَاةَ الْخَوْفِ أَنَّ طَائِفَةً صَفَّتْ مَعَهُ وَطَائِفَةٌ وِجَاهَ الْعَدُوِّ فَصَلَّى بِالَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ انْصَرَفُوا فَصَفُّوا وِجَاهَ الْعَدُوِّ وَجَاءَتْ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ مِنْ صَلَاتِهِ ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ سَلَّمَ بِهِمْ
It was narrated from Salih bin Khawwat from one who had prayed the fear prayer with the Messenger of Allah (ﷺ) on the day of Dhat Ar-Riqa' that: One group had formed a row behind him and another group faced the enemy. He led those who were with him in praying one rak'ah, then he remained standing and they completed the prayer by themselves. Then they moved away and formed a row facing the enemy, and the other group came and he led them in praying the rak'ah that was left for him, then he remained sitting while they completed the prayer by themselves, then he said the taslim with them.
حضرت صالح بن خوات نے اس صحابی رضی اللہ عنہ سے بیان کیا جس نے غزوۂ ذات الرقاع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز خوف پڑھی تھی کہ ایک گروہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بندی کی اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلے میں رہا۔ آپ نے اپنے ساتھ والے لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر آپ کھڑے رہے اور انھوں نے اپنی دوسری رکعت پڑھ لی، پھر وہ چلے گئے اور دشمن کے مقابلے میں صف بندی کرلی اور دوسرا گروہ آپ کے پیچھے آگیا۔ آپ نے انھیں باقی ماندہ (دوسری) رکعت پڑھادی، پھر آپ بیٹھے رہے اور انھوں نے اپنی دوسری رکعت مکمل کرلی، پھر آپ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)