You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ لَقِيتُ أُمَّ عَطِيَّةَ فَقُلْتُ لَهَا هَلْ سَمِعْتِ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَتْ إِذَا ذَكَرَتْهُ قَالَتْ بِأَبَا قَالَ أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ فَيَشْهَدْنَ الْعِيدَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ وَلْيَعْتَزِلْ الْحُيَّضُ مُصَلَّى النَّاسِ
It was narrated that Muhammad said: I met Umm 'Atiyyah and said to her: 'Did you hear the Messenger of Allah (ﷺ) say (anything)?' When she mentioned him, she would say: 'May my father be ransomed for him.' (He said) 'Bring out the adolescent girls and the women in seclusion and let them witness goodness and the supplication of the Muslims, but let the menstruating women keep away from the place where the people pray.'
حضرت محمد (بن سیرین) سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے ملا اور ان سے پوچھا: کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے (نماز عید میں عورتوں کی شرکت کے بارے میں) کچھ سنا ہے؟ اور وہ جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتی تھیں تو وہ کہتی تھیں: [بابا] ’’میرا باپ آپ پر فدا ہوجائے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بالغ اور پردہ نشین عورتوں کو بھی (عید میں) ساتھ لے کر جائو تاکہ وہ بھی اس نیکی اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں، البتہ حیض والی عورتیں لوگوں کی نماز والی جگہ (عیدگاہ) سے الگ رہیں۔‘‘
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العیدین ۱۵ (۹۷۴)، صحیح مسلم/العیدین ۱ (۸۹۰)، سنن ابی داود/الصلاة ۲۴۷ (۱۱۳۷)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ۱۶۵ (۱۳۰۸)، (تحفة الأشراف: ۱۸۰۹۵) (صحیح)