You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ قَالَ: مَرِضَتِ امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِ الْعَوَالِي، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ شَيْءٍ عِيَادَةً لِلْمَرِيضِ، فَقَالَ: «إِذَا مَاتَتْ فَآذِنُونِي»، فَمَاتَتْ لَيْلًا، فَدَفَنُوهَا وَلَمْ يُعْلِمُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهَا، فَقَالُوا: كَرِهْنَا أَنْ نُوقِظَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَتَى قَبْرَهَا، فَصَلَّى عَلَيْهَا وَكَبَّرَ أَرْبَعًا
It was narrated that Abu Umamah bin Sahi said: A woman from among the people of Al-'Awali fell sick and the Prophet was the best in visiting the sick. He said: 'When she dies, inform me.' She died at night and they buried her without telling the Prophet. The following morning he asked about her and they said: we did not like to wake you, O Messenger of Allah.' So he went to her grave and offered the funeral prayer for her and said Takbir four times. '
حضرت ابو امامہ بن سہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ علاقۂ عوالی میں ایک عورت بیمار ہوگئی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیمار کی بیمار پرسی اور عیادت بہت زیادہ فرمایا کرتے تھے۔ آپ نے (اس عورت کی عیادت کے موقع پر) فرمایا: ’’جب یہ فوت ہو جائے تو مجھے اطلاع کرنا۔‘‘ وہ رات کو فوت ہوئی تو انھوں نے (خود ہی جنازہ پڑھ کر) اسے دفن کر دیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع نہ کی۔ صبح ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے (پوری صورت گوش گزار کی اور) کہا کہ ہم نے آپ کو بیدار کرنا مناسب نہ سمجھا، پھر آپ اس کی قبر پر آئے، اس کا جنازہ پڑھا اور چار تکبیریں کہیں۔
وضاحت: ۱؎ : عوالی مدینہ سے جنوب میں بلندی پر واقع ہے۔