You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي النُّعْمَانُ وَالْأَوْزَاعِيُّ وَأَبُو مُعَيْدٍ وَهُوَ حَفْصُ بْنُ غَيْلَانَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَعَمْرَةُ بْنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتُحِيضَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ امْرَأَةُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَهِيَ أُخْتُ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذِهِ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ وَلَكِنْ هَذَا عِرْقٌ فَإِذَا أَدْبَرَتْ الْحَيْضَةُ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي وَإِذَا أَقْبَلَتْ فَاتْرُكِي لَهَا الصَّلَاةَ قَالَتْ عَائِشَةُ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَتُصَلِّي وَكَانَتْ تَغْتَسِلُ أَحْيَانًا فِي مِرْكَنٍ فِي حُجْرَةِ أُخْتِهَا زَيْنَبَ وَهِيَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَنَّ حُمْرَةَ الدَّمِ لَتَعْلُو الْمَاءَ وَتَخْرُجُ فَتُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا يَمْنَعُهَا ذَلِكَ مِنْ الصَّلَاةِ
It was narrated that 'Aishah said: Umm Habibah bint Jahsh- the wife of 'Abdur-Rahman bin 'Awf and the sister of Zainab bint Jahsh - suffered Istihadah (non-mentrual vaginal bleeding). She said: She consulted the Messenger of Allah (ﷺ) and the Messenger of Allah (ﷺ) said to her: 'That is not menstruation, rather that is a vein. When you period goes, perform Ghusl and pray, and when it comes, stop praying (for that period).' 'Aishah said: She used to perform Ghusl for every prayer and pray. Sometimes she would perform Ghusl in a washtub in the room of her sister Zainab when she was with the Messenger of Allah (ﷺ) and the water would turn red with blood, then she would go out and pray with the Messenger of Allah (ﷺ). That did not stop her from praying.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بیوی اور زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کی بہن ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ (بے قاعدہ خون) آتا تھا تو انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ پوچھا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ (بے قاعدہ خون) حیض نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک رگ (کا خونض ہے۔ جب تجھے حیض کا (باقاعدہ) خون آنا رک جائے تو نہا دھو کر نماز پڑھا کر اور جب حیض کا خون آنا شروع ہو جائے تو نماز چھوڑ دیا کر۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرکے نماز پڑھتی تھیں۔ کبھی کبھی وہ اپنی بہن زینب بنت جحش، جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں تھیں، کے حجرے میں ٹب میں غسل کرتیں تو (استحاضے کے) خون کی سرخی پانی کے رنگ پر غالب آ جاتی۔ وہ جاتیں (مسجد میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتیں۔ یہ (استحاضے کے خون کا آنا) انھیں نماز سے نہ روکتا تھا۔
وضاحت: ۱؎: ہر نماز کے لیے ان کا یہ غسل ازراہ احتیاط تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس کا حکم نہیں دیا تھا، اور جو یہ آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس کا حکم دیا تھا تو اسے استحباب پر محمول کیا گیا ہے۔