You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يَصُومُ الدَّهْرَ قَالَ وَدِدْتُ أَنَّهُ لَمْ يَطْعَمْ الدَّهْرَ قَالُوا فَثُلُثَيْهِ قَالَ أَكْثَرَ قَالُوا فَنِصْفَهُ قَالَ أَكْثَرَ ثُمَّ قَالَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَا يُذْهِبُ وَحَرَ الصَّدْرِ صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ
It was narrated from 'Amr bin Shurahbil that a man from among the Companions of the Prophet said: 'It was said to the Prophet that a man fasted for the rest of his life. He said: 'I wish that he had never eaten.' They said: 'Two-thirds (of a lifetime)?' He said: 'That is too much.' Then he said: 'Shall I not tell you of that which will take away impurity from the heart? Fasting three days each month. 'Ata said: someone who heard him told me that Ibn 'Umar (said) that the Prophet said: 'Whoever fasts every day of his life, then he has not fasted.
نبیﷺ کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ سے کہا گیا کہ ایک آدمی ہمیشہ روزے رکھتا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’کاش وہ کبھی کھانا نہ کھانا (اور مر جاتا)۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا: دو تہائی دنوں کے روزے کیسے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’۔یہ بھی بہت زیادہ ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا: نصف دنوں کے روزے؟ آپ نے فرمایا: ’۔یہ بھی زیادہ ہی ہیں۔‘‘ پھر فرمایا: ’’میں تمھیں وہ روزے نہ بتاؤں جو سینے کا کینہ (دل کے مفاسد) دور کرنے کے لیے کافی ہیں؟ ہر ماہ میں تین دن کے روزے۔‘‘
وضاحت: ۱؎ : یعنی نہ دن میں نہ رات میں یہاں تک کہ بھوک سے مر جائے، اس سے مقصود اس کے اس عمل پر اپنی ناگواری کا اظہار ہے اور یہ بتانا ہے کہ یہ ایک ایسا مذموم عمل ہے کہ اس کے لیے بھوک سے مر جانے کی تمنا کی جائے۔ ۲؎ : یعنی دو دن روزہ رکھے اور ایک دن افطار کرے تو کیا حکم ہے ؟ ۳؎ : یعنی ایک دن روزہ رکھے اور ایک دن افطار کرے تو کیا حکم ہے ؟