You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ ذُكِرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يَقُولُ لَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ وَلَأَصُومَنَّ النَّهَارَ مَا عِشْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْتَ الَّذِي تَقُولُ ذَلِكَ فَقُلْتُ لَهُ قَدْ قُلْتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّكَ لَا تَسْتَطِيعُ ذَلِكَ فَصُمْ وَأَفْطِرْ وَنَمْ وَقُمْ وَصُمْ مِنْ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَإِنَّ الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا وَذَلِكَ مِثْلُ صِيَامِ الدَّهْرِ قُلْتُ فَإِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ صُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمَيْنِ فَقُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا وَذَلِكَ صِيَامُ دَاوُدَ وَهُوَ أَعْدَلُ الصِّيَامِ قُلْتُ فَإِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو لَأَنْ أَكُونَ قَبِلْتُ الثَّلَاثَةَ الْأَيَّامَ الَّتِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَهْلِي وَمَالِي
It was narrated from 'Abdullah bin 'Amr bin Al-As that it was mentioned to the Messenger of Allah that he had said: I will certainly stand all night (in prayer) and fast every day for as long as I live. The Messenger of Allah said: Are you the one who said that? I said: 'I said it, O Messenger of Allah.' The Messenger of Allah said: 'You cannot do that. Fast and break your fast, sleep and stand (in prayer), and fast three days of each month. For a good deed is equal to ten like it, and that is like fasting for a lifetime.' I said: 'But I am able to do bette than that.' He said: 'Fast for one day and break your fast for two days.' I said: 'I am able to do better than that, O Messenger of Allah.' He said: 'Then fast for one day and break your fast for two days.' I said: 'I am able to do better than that, O Messenger of Allah said : 'There is noting better than that. ' 'Abdullah said: If I had accepted the three days that the Messenger of Allah said, that would be dearer to me than my family and my wealth. 'Ata said: someone who heard him told me that Ibn 'Umar (said) that the Prophet said: 'Whoever fasts every day of his life, then he has not fasted.
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ کے سامنے میری بات ذکر کی گئی کہ میں ساری رات عبادت کیا کروں گا اور ہر دن روزہ رکھا کروں گا جب تک بھی زندہ رہا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’تو یہ بات کہتا ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یقینا میں نے یہ بات کہی ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’تو اس کی طاقت نہیں رکھ سکے گا، لہٰذا روزہ رکھ اور ناغہ بھی کر، سو بھی اور عبادت بھی کر۔ اور ہر مہینے میں تین دن روزے رکھ لیا کر۔ چونکہ نیکی کا بدلہ دس گنا ہے، لہٰذا یہ (ثواب کے لحاظ سے) ہمیشہ روزے رکھنے کی طرح ہو جائیں گے۔‘‘ میں نے کہا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’پھر ایک دن رو زہ رکھ اور دو دن ناغہ کر۔‘‘ میں نے کہا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’پھر ایک دن روزہ رکھ اور ایک دن ناغہ کر۔ اور یہ حضرت داؤد علیہ السلام کے روزے ہیں اور یہ افضل ترین روزے ہیں۔‘‘ میں نے کہا: میں اس سے افضل کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’اس سے افضل کوئی روزہ نہیں۔‘‘ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں وہ تین روزے ہی قبول کر لیتا جو اللہ کے رسولﷺ نے میرے لیے تجویز فرمائے تھے تو (اب) یہ مجھے میرے اہل ومال سے زیادہ پسند اور محبوب ہوتا۔