You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ أَخَذْتُ بِيَدِ طَاوُسٍ حَتَّى أَدْخَلْتُهُ عَلَى ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَحَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ فَأَبَى طَاوُسٌ فَقَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا وَرَوَاهُ أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قَالَ عَنْ رَافِعٍ مُرْسَلًا
It was narrated that Mujahid said: I took Tawus by the hand and brought him to Ibn Rafi' bin Khadij, and he told him, narrating from his father, that the Messenger of Allah forbade leasing land. Tawus rejected that and said: 'I heard Ibn 'Abbas (say) that he did not see anything wrong with that.'
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت طاوس کا ہاتھ پکڑا اور انہیں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے کسی بیٹے کے پاس لاکھڑا کیا تو اس نے انہیں اپنے والد کے واسطے سے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے زمین بٹائی پر دینے سے منع کیا ہے۔ لیکن حضرت طاوس نے تسلیم نہ کیا۔ وہ فرمانے لگے: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے خود سنا ہے‘ وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔یہ روایت ابوعوانہ نے ابو حصین سے‘ انہوں نے مجاہد سے اور مجاہد نے ابورافع سے مرسل بیان کی ہے۔
وضاحت: ۱؎: سابقہ تمام سندوں میں مجاہد اور رافع کے درمیان یا تو اسید بن رافع بن خدیج یا اسید بن ظہیر کسی ایک کا واسطہ ہے اور اس سند میں یہ واسطہ ساقط ہے، اس لیے یہ سند منقطع ہے مگر متابعات سے تقویت پا کر یہ روایت بھی صحیح ہے۔