You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
✍️ الإمام أحمد بن شعيب النسائي
📄 ابواب کی تعداد: 340
📘 احادیث کی کل تعداد: 34,373
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ وَهُوَ ابْنُ شُمَيْلٍ قَالَ أَنْبَأَنَا أَشْعَثُ عَنْ الْحَسَنِ نَزَلَ نَبِيٌّ مِنْ الْأَنْبِيَاءِ تَحْتَ شَجَرَةٍ فَلَدَغَتْهُ نَمْلَةٌ فَأَمَرَ بِبَيْتِهِنَّ فَحُرِّقَ عَلَى مَا فِيهَا فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ فَهَلَّا نَمْلَةٌ وَاحِدَةٌ و قَالَ الْأَشْعَثُ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَزَادَ فَإِنَّهُنَّ يُسَبِّحْنَ
It was narrated from al-Hasan: One of the prophets stopped beneath a tree and an ant bit him, so he gave instructions that their nest be burned with all the ants inside it. Then Allah revealed to him 'Why did you not punish just one ant? Al-Ash' ath said: A similar report was narrated from Ibn Sirin, from Abu Hurairah, from the Prophet, in which were added the words: 'for they glorify Allah.
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ (سابقہ) انبیاء میں سے ایک نبی ایک درخت کے نیچے فروکش ہوئے۔ ایک چیونٹی نے انھیں کاٹ لیا۔ انھوں نے حکم دیا تو ان کے پورے بل کو تمام چیونٹیوں سمیت جلا دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی۔ کہ آپ نے کیوں نہ صرف ایک چیونٹی کو مارا؟ (آخری یہ بھی تو اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتی ہیں۔)اور اشعث نے ابن سیرین سے، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے اسی (سابقہ) حدیث کی مثل بیان کیا۔ اور اس میں یہ الفاظ زیادہ ہیں: [فَاِنَّھُنَّ یُسَبِّحْنَ] ’’بلا شبہ یہ (چیونٹیاں اللہ تعالیٰ کی) تسبیح بیان کرتی ہیں۔‘‘
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ۱۲۲۵۷، ۱۴۴۰۴)، ویأتي عند المؤلف: ۴۳۶۶)